رمضان شوگر ملز 1991ء میں میاں محمد شریف نے قائم کی۔ رمضان شوگر مل چینی بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑے کارخانوں میں سے ایک ہے۔ یه دریائے چناب کے کنارے چنیوٹ-جھنگ روڈ پر واقع شہر کی واحد چینی بنانے والی فیکٹری ہے۔ یه بھوانه سے 63 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یه شریف خاندان کے زیر سایه کام کر رہی ہے۔

توانائی معاهده ترمیم

ستمبر 2012ء میں کمپنی نے نیپرا کے ساتھ ایک توانائی معاهده کیا جس کے تحت کارخانه سے ضائع شده مواد سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

نقصان ترمیم

2014ء کے سیلاب نے جھنگ شہر کو کافی نقصان پہنچایا۔ چنانچه ملک کے معروف سیاست دان عمران خان نے جھنگ کا دوره کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے فیکٹری کے ساتھ بنے نئے پل کا بھی دوره کیا۔