رنا سلطان (ولادت: 9 اپریل 1977ء) اردن کی صحافی ہیں۔

رنا سلطان
معلومات شخصیت
پیدائش 9 اپریل 1977ء (47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اردن   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات بشر الخصاونہ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد هاني/ زين/نور
عملی زندگی
پیشہ میزبان ،  ادکارہ ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

رنا نے صحافت میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور ان کا مخصوص موضوع برقی میڈیا یعنی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تھا۔ انھوں نے اردن کے یرموک یونیورسٹی سے فرانسیسی زبان سیکھی۔ انھوں نے 2000ء میں تعلیم سے فراغت حاصل کی۔ ان کی شادی بشر ہانی الخصاونہ سے ہوئی اور ان کے تین بیٹے ہیں۔[1]

عملی زندگی

ترمیم

رنا سلطان کی عملی زندگی کا آغاز زمانہ طالب علمی میں ہی ہو گیا جب وہ یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک گروہ کے ساتھ ریڈیو اور ٹی وی کی عمارت میں مصروف مشق رہتی تھیں۔ وہ ہدایتکار وکٹوریا عمیش کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کرتی تھی جس کا نام صبح بخیر" تھا۔ یہ پروگرام اسیل الخریشا کے تعاون سے نشر ہوتا تھا۔ ان کے تعاون سے کئی پروگرام نشر ہوتے تھے جن میں 2000ء کا استقبال بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کل العرب 2000ء-2003ء، الھوا ھوایا 2002ء، یوم جدید اور ان کے علاوہ متعدد سرکاری میلے مثلا الاغنیہ العربیہ میلے میں عربی ٹیلی ویژن اور رڈیو کی اصلاح و درستی کے لیے ایک پروگرام بنام سینی سیتی کا آغاز کیا۔ امریکا سے واپسی پر رنا نے صبح بخیر پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور 2005ء تک اس سے جڑی رہیں۔ اسی دوران میں انھوں نے رمضان معنا احلی پروگرام نشر کیا۔ انھوں نے بادشاہ کی یوم پیدائش پر بھی پروگرام پیش کیا اور اس کے علاوہ کئی سرکاری محفلوں اور میلوں میں پروگرام کیے مثلا جرش۔[2] انھوں نے 2007ء میں اردنی فلم 'کابتن ابو رائد میں ہیروئن کا کردار ادا کیا جس کے لیے انھیں 2008ء میں کیلیفورنیا میں نیوپورٹ فلم فیسٹول میں بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔ رمضان 2019ء میں انھوں نے اردنی ٹیلی ویژن پر لیالی رمضان پروگرام پیش کیا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. دليل العائلات الاردنية:رنا سلطان آرکائیو شدہ 2018-06-12 بذریعہ وے بیک مشین
  2. Closeرنا سلطان: لا افكر بالتمثيل .. وانا سعيدة لعودة " اسيل " الى پروگرام يسعد صباحك|سرايا نيوز آرکائیو شدہ 2020-04-18 بذریعہ وے بیک مشین
  3. "رنا سلطان ورشيد ملحس وشخصية مرزوق في الدورة الرمضانية على شاشة التلفزيون الأردني وعلا الفارس وياسر المصري في في الدراما الأردنية فى: مايو 04 2019 سواليف"۔ 2019-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-24