روجا اگناتووا
روجا اگناتووا (پیدائش 0 مئی 1980)بلغاریہ میں پیدا ہونے والی ایک خاتون ہے جسے ڈاکٹر روجا بھی کہا جاتا ہے وہ ایک جرمن شہری اور سزا یافتہ دھوکہ باز ہے۔ وہ ایک جعلی کرپٹو کرنسی اسکیم کے بانی کے طور پر مشہور ہیں جسے ایک سکہ کے نام سے جانا جاتا ہے، جسے دی ٹائمز نے "تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کے طور پر بیان کیا ہے۔ [1] [2] وہ 2019ء کی بی بی سی پوڈ کاسٹ سیریز گمشدہ کرپٹو کوئین اور اسی نام کی 2022ء کی کتاب کا موضوع بن گئی ہے۔ [3] [4]2017 سے، اگناتووا مختلف بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چپھتی پھر رہی ہے۔ 2019ء کے اوائل میں، اس پر امریکی حکام نے وائر فراڈ ، سیکیورٹیز فراڈ اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ اسے جون 2022ء میں ایف بی آئی کے دس انتہائی مطلوب افراد میں شامل کیا گیا تھا [1] [5] اور یہ امر دلچسپ ہے کہ ان اولین مطلوب دس افراد میں وہ واحد خاتون ہے۔
روس کے شہر بلغاریہ میں 1980ء میں [6] رومانیہ کے ایک خاندان میں پیدا ہوئی۔ [7] اگناتووا نے اپنے خاندان کے ساتھ جرمنی ہجرت کی جب وہ دس سال کی تھیں اور اپنے بچپن کا کچھ حصہ بیڈن-ورٹمبرگ کی ریاست شرامبرگ میں گزارا۔ [8] یہ دعویٰ کہ اس نے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی ہے، کالج، کورس یا میٹرک کی تاریخ کی کوئی تفصیل نہیں بتاتی۔ 2005ء میں، اس نے مقالہ آرٹ کے ساتھ جرمنی کی یونیورسٹی آف کانسٹینس سے نجی بین الاقوامی قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔مبینہ طور پر وہ میک کینسی اینڈ کمپنی کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔ [9]
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے علاوہ ہے[10] ڈاکٹر روجا یورپ کی بھی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہیں۔اور ان پر ہزاروں سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کا الزام ہے۔ ایف بی آئی کے تفتیش کار کہتے ہیں کہ مفرور خاتون نے اس سکیم کو استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو چار ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ وہ 2017ء سے لاپتہ ہیں جب امریکی حکام نے ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا اور ادارے ان کی تلاش میں تھے۔ ون کوائن کو ایسی کرپٹو کرنسی کہہ کر 2014ء میں بیچا گیا کہ اسے فروخت کرنے پر صارفین کو کمیشن ملے گا تاہم ایف بی آئی کے مطابق ون کوائن کی کوئی قدر نہیں تھی اور اسے دیگر کرپٹو کرنسیوں کی طرح بلاک چین ٹیکنالوجی سے محفوظ نہیں بنایا گیا تھا۔ امریکی پراسیکیوٹرز کا الزام ہے کہ ون کوائن کسی پونزی سکیم کی طرح کام کر رہا تھا جسے کرپٹو کرنسی کے نام پر فروخت کیا جا رہا تھا۔
روجا اگناتووا لوگوں کو بتاتی تھیں کہ انھوں نے بِٹ کوائن کے مقابلے میں ایک نئی کرپٹو کرنسی ایجاد کر لی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اربوں ڈالر کا سرمایہ اس کرنسی میں لگا دیں۔ اور پھر دو سال پہلے، روجا اچانک غائب ہو گئیں۔ جیمی بارٹلٹ گذشتہ کئی ماہ سے یہ کھوج لگانے کی کوشش میں رہے ہیں کہ کرپٹو کوئین آخر گئیں کہاں؟ یہ جون 2016ء کی بات ہے جب ڈاکٹر روجا اگناتووا اپنے ہزاروں مداحوں کے سامنے لندن کے مشہور اسٹیڈیم ’ویمبلی ایرینا‘ کے سٹیج پر نمودار ہوئیں۔ حسب معمول وہ ایک انتہائی مہنگے گاؤن میں ملبوس تھیں، ہیروں سے مزین لمبی لمبی بالیاں کانوں میں اور شوخ سرخ رنگ کی لِپ سٹک لگائے ہوئے۔ تالیوں کی گونج میں انھوں نے حاضرین کو بتایا کہ وہ دن دور نہیں جب ’ون کوائن‘ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بن جائے گی اور دنیا میں کسی بھی مقام سے لوگ مالی ادائیگیوں کے لیے اس کرنسی کو استعمال کر سکیں گے۔یاد رہے کہ دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی ’بِٹ کوائن‘ ہے اور آج بھی یہ سب سے بڑی اور مشہور ڈیجیٹل کرنسی ہے۔بِٹ کوائن کی کامیابی کے بعد کرپٹو کرنسی کے خیال کو مزید تقویت ملی اور دنیا بھر میں بے شمار لوگوں نے دولت بنانے کے اس نئے طریقے میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔2016ء کے پہلے چھ ماہ میں صرف برطانیہ میں لوگ ون کوائن میں تقریباً 30 ملین یورو کی سرمایہ کاری کر چکے تھے، جن میں سے دو ملین یورو صرف ایک ہفتے کے دوران لگائے گئے تھے۔ اگست 2014ء سے مارچ 2017ء کے درمیانی عرصے میں درجنوں دیگر ممالک میں بھی لوگوں نے چار ارب یورو کے بٹ کوائن خریدے۔ ان ممالک میں پاکستان سے لے کر برازیل، ہانگ کانگ سے لے کر ناروے اور کینیڈا سے لے کر یمن تک یہاں تک کے فلسطین کے ممالک شامل تھے،
ڈاکٹر روجا مختلف ممالک کے دورے کر رہی تھی اور جگہ جگہ جا کر ون کوائن فروخت کر رہی تھیں۔اور ون کوائن کے خریداروں میں اضافہ ہو رہا تھا اور ڈاکٹر روجا نے ون کوائن سے ہونے والی بے شمار کمائی استعمال کرنا شروع کر دی تھی۔ وہ بلغارریہ کے دار الحکومت صوفیہ اور بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع سیاحتی مقام سوزو پول میں کروڑوں ڈالر کی جائداد خرید رہی تھی۔ اپنے فارغ وقت میں وہ ڈوینا نامی پرتعیش کشتی پر پارٹیاں منعقد کر رہی تھیں۔ جولائی 2017ء میں ہونے والی ایسی ہی ایک پارٹی میں منتخب مہمانوں کے لیے امریکی پاپ سٹار بیبی ریکسہا نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اگناتووا کی شادی جرمن وکیل بورجن سٹہری سے ہوئی تھی، جن سے 2016ء ءمیں ان کی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی [1] [11]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Cryptoqueen: How this woman scammed the world, then ran"۔ BBC۔ November 24, 2019
- ↑ Rory Cellan-Jones (September 26, 2019)۔ "The mystery of the disappearing 'Cryptoqueen'"۔ BBC
- ↑ David Z Morris (November 6, 2019)۔ "Is OneCoin The Biggest Financial Fraud in History?"۔ Fortune۔ 02 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 26, 2022
- ↑ The Missing Cryptoqueen (بزبان انگریزی)۔ 2021-10-04۔ ISBN 978-1-6686-0281-2
- ↑ "Manhattan U.S. Attorney Announces Charges Against Leaders Of "OneCoin," A Multibillion-Dollar Pyramid Scheme Involving The Sale Of A Fraudulent Cryptocurrency"۔ March 9, 2019
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Ruja_Ignatova#cite_note-8
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Ruja_Ignatova#cite_note-9
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Ruja_Ignatova#cite_note-10
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Ruja_Ignatova#cite_note-13
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/world-50543736
- ↑ "The life and crimes of Ruja Ignatova, new to FBI's 10 Most Wanted Ruja Ignatova" (بزبان انگریزی)۔ 2022-08-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2023