برطانوی نشریاتی ادارہ (انگریزی: British Broadcasting Corporation) المعروف بی بی سی (BBC) مخفف سامعین و ناظرین کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہے جس کے صرف مملکت متحدہ میں ملازمین کی تعداد 26 ہزار ہے اور اس کا سالانہ میزانیہ 4 ارب برطانوی پاؤنڈ (7.9 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے۔

بی بی سی کا شارہ

1922ء میں برٹش براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے قائم کردہ اس ادارے کو بعد ازاں شاہی پروانہ جاری کیا گیا اور 1927ء میں یہ ریاست کی ملکیت بن گیا۔ ادارہ ٹیلی وژن، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر پروگرام اور معلوماتی خدمات پیش کرتا ہے۔ بی بی سی کا ہدف "اطلاعات، علم و تفریح کی فراہمی" ہے۔

ادارہ بی بی سی ٹرسٹ کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے اور اپنے منشور کے مطابق "سیاسی و اشتہاری اثرات سے آزاد ہے اور صرف اپنے ناظرین و سامعین کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔ "

ادارہ انگریزی سمیت دنیا بھر کی 33 زبانوں میں پروگرام نشر کرتا ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔ اردو میں بی بی سی ریڈیو کی نشریات کے علاوہ ایک ویب گاہ بھی شامل ہے جو تحریری اردو کی اولین ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔

تاریخ

ترمیم

1920ء تا 1922ء-ابتدا

ترمیم

جون 1920ء کو کمپنی کا پہلا پروگرام مارکونی وائرلیس ٹیلیگراف کمپنی سے نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کو ڈیلی میل کے لارڈ نارتھ کلف نے مالی تعاون دیا تھا۔ یہ نشریہ عوام کو خوب بھایا اور برطانیہ کی ریڈیو کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوا۔

تاریخ

ترمیم
 
ریڈیو ٹائمز کا 1931ء کا لوگو
 
جان بیئر ۔[1][2]

1923ء آتے آتے کمپنی کو بے پناہ مقبولیت ملی مگر مالی انتظام کچھ سست پڑ گیا اور بی بی سی اقتصادی مسائل سے دو چار ہوا۔ برٹش براڈ کاسٹنگ کمپنی کی ابتدا 1 جنوری 1927ء کو ہوئی اور ریتھ پہلے جنرل ڈائیریکٹر بنے۔ نئی کمپنی کا نیا اعلان بھی جاری ہوا۔[3] اس وقت ریڈیو سے صرف روایتی انداز میں خبریں نشر ہوتی تھی تاہم سامعین کچھ اور پروگراموں کی خواہش بھی رکھتے تھے۔ ریتھ اس زمانے میں بی بی سی کے جنرل مینیجر تھے اور وہ پر عزم اور حوصلہ مند شخص تھے۔ ان کا مقصد “عوام کے لیے معلومات اور جانکاری کے تمام شعبہ جات میں ترقی کرنا اور حتی الامکان کوشش کرنا، مقصد حاصل کرنا اور اعلیٰ ترین معیار کر برقرار رکھنا شامل تھا۔ “[4] ریتھ کا ایک بڑا کارنامہ ریڈیو کو امریکی اسٹائل کی قید سے آزاد کرانا اور برطانوی ریڈیو کو اپنا رنگ ڈھنگ عطا کرنا ہے۔

ایلیمینٹری اسکول

ترمیم

نگار خانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The Man with the Flower in his Mouth"۔ BBC۔ 9 اکتوبر 2017 
  2. "BBC's first television outside broadcast" (PDF)۔ Prospero 
  3. Elizabeth Knowles، مدیر (2008)۔ The Oxford Dictionary of Modern Quotations (Oxford Reference Online ایڈیشن)۔ Oxford University Press۔ ISBN 978-0-19-920895-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2010 
  4. Charles Mowat، Britain between the Wars 1918–1940 (1955) p 242.

{{Navboxes |list=