گنبد خضرا
24°28′03.22″N 039°36′41.18″E / 24.4675611°N 39.6114389°Eگنبد خضرا (عربی: القبة الخضراء، انگریزی: Green Dome) مسجد نبوی کا عظیم الشان سبز گنبد ہے جو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر کی قبورہائے مبارکہ پر واقع ہے۔ یہ گنبد اپنی قدامت کے باوجود اپنی خوشنمائی اور اپنے منفرد انداز تعمیر کے سبب اسلامی فن تعمیر کا انوکھا شاہکار ہے۔ گنبد خضرا مسلمانوں کے لیے باعث عقیدت و احترام ہے۔
تاریخ
ترمیمقبر پر گنبد کی تاریخ مملوک سلطان سیف الدین قلاوون کے دور تک پہنچتی ہے [1] جنھوں نے اسے1279ء بمطابق 678ھ میں تعمیر کروایا۔ اصل ساخت میں لکڑی استعمال کی گئی تھی۔[2] ہر نئے حکمران کی طرف سے بحالی کے کاموں کے وقت اسے سفید اور نیلا رنگ کیا جاتا رہا۔ 1481ء میں مسجد میں شدید آگ لگکے جس کے نتیجہ میں گنبد بھی جل گیا۔ گنبد کی دوباہ تعمیر کا کام مملوک سلطان قايتبای نے شروع کیا۔ اس مرتبہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے لکڑی کی بجائے اینٹوں کا ڈھانچہ بنایا گیا اور لکڑی کے گنبد کی حفاظت کے لیے سیسہ کا استعمال کیا گیا۔
سولہویں صدی میں عثمانی سلطان سلیمان اعظم نے گنبد کو سیسہ کی چادروں کے ساتھ مڑھوایا پھر 1818ء میں عثمانی سلطان محمود بن عبد الحمید نے اسے سبز رنگ کروایا اس کے بعد سے یہ ایسا ہی ہے۔
مرحلہ وار تاریخ
ترمیم- روضہ انور پر سب سے پہلا گنبد 678 ھ ( 1269) میں تعمیر ھوا اور اس پر ذرد رنگ کرایا گیا اور وہ پیلا گنبد کہلایا۔ پھر مختلف ادوار میں تغیر وتبدل ہوتا رہا۔
- 888 ھ 1483 میں کالے پتھر سے نیا گنبد بنایا گیا اور اس پر سفید رنگ کروایا گیا ۔ عشاق اس کو " گنبد بیضا ء " یعنی سفید گنبد کہنے لگے ۔
- 980 ھ 1572 ء میں انتہائ حسین گنبد بنایا گیا اور اس کو رنگ برنگے پتھروں سے سجایا گیا ۔ اب اس کا ایک رنگ نہ رہا ۔ غالبا میناکاری کے دلکش وجاذب نظر منظر کے باعث وہ رنگ برنگا گنبد کہلایا ۔
- 1233 ھ 1818ء میں ازسرنو اس کی تعمیر کی گئی اور اس پر سبز رنگ کیا گیا ۔ جو " ا لقبتہ الخضراء " یعنی * سبز گنبد * کے نام سے مشہور ھوا ۔ اس کے بعد اب تک کسی نے اس میں ردوبدل نہیں کیا
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Prophet's Mosque"۔ ArchNet۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-13
- ↑ "The history of Green dome in Madinah and its ruling"۔ Peace Propagation Center۔ 4 جون 2009۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-13