رون برن
رون یا پہاڑی بھیڑ (Ovis ammon) بھیڑ کی جنگلی نسل ہے۔ یہ وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء میں ہمالیہ، تبت اور آلتے کے پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔
یہ بھیڑوں میں دریافت ہونے والی سب سے بڑی جسامت والی بھیڑ ہے اور اس کا قد تقریباً 120 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن تقریباً 140 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ پامیر آرگالی یا مارکوپولو بھیڑ جو عظیم سیاح مارکوپولو کی وجہ سے مشہور ہے اس نسل میں سب سے مشہور پہاڑی بھیڑ ہے۔ اس کی لمبائی 6 فٹ تک ہوتی ہے۔ عالمی سطح پر اس نسل کی بھیڑ بقا ء کی خطرے سے دوچار ہے۔