روپ نگر
روپ نگر (Rupnagar) (پنجابی: ਰੂਪਨਗਰ) سابقہ نام روپڑ بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع روپ نگر میں ایک شہر اور میونسپل کونسل ہے۔ کوچہ عباسیہ شیخانِ میراں محلہ روپڑ شہر کا ایک پرانا وسطی حصہ ہے۔ تقسیم سے پہلے روپڑ کے مسلمان ککے شیخوں (جسے ککے عباسی بھی جانا جاتا ہے) اس قدیم محلہ کے باسی تھے۔ اب یہ جگہ روپڑ شہر کا تجارتی مرکز ہے۔ مسجد شیخانِ عباسیہ شیخان محلہ میں واقع ہے۔ یہ روپڑ کی قدیم ترین جامع مسجد ہے۔ مسجد کی قدیم عمارت کی آخری بار تعمیر نو 1924 میں ہوئی. مسجد کے اطراف کے بازار اور دکانیں مسجد کی ملکیت ہیں. [1] دیوبندی تبلغی جماعت کا ضلعی مرکز اسی مسجد میں واقعہ ہے اور تبلیغی جماعت مرکز کی وجہ سے یہ مسجد اب جماعت مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ تقسیم سے قبل یہ اہل حدیث مکتب فکر سے منسوب تھی. مسجد کا ایک حصہ ضلعی وقف بورڈ آفس کے طور پر استعمال ہوتا ہے.
روپڑ Ropar | |
---|---|
آثارياتی مقامات اور تاریخی شہر | |
ملک | بھارت |
ریاست | پنجاب |
ضلع | روپنگر |
بلندی | 262 میل (860 فٹ) |
آبادی (2001) | |
• کل | 48,165 |
زبانیں | |
• سرکاری | پنجابی |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک انڈیکس نمبر | 140 001 |
ٹیلی فون کوڈ | 91-1881 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | PB 12 |
ویب سائٹ | rupnagar |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ پنجاب و ہریانہ کی تاریخی مساجد۔ India: Punjab Waqaf Board India۔ 1996
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر روپ نگر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |