رکن (انگریزی: Rukkan) پاکستان ضلع منڈی بہاؤالدین کا ایک آباد مقام جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔تحصیل ملکوال کی ایک یونین کونسل بھی ہے اس گاؤں کی آبادی ۔ لگ بھگ 20000 افراد پر مشتمل ہے جن میں اکثریت گوندل (جن میں پوری برادری تاجیکا برادری م رہانہ برادری حسنانہ برادری جلالیکا برادری وغیرہ) اور آرائیں برادری ہے اس کے علاؤہ سید برادری بھی خاص اہمیت کی حامل ہے گاؤں میں تین سید بزرگ سید دیوان علی شاہ مشہدی سید مہدی شاہ بخاری المعروف ماجھی شاہ خاکی بخاری اور سید گلاب شاہ کے دربار ہیں گاؤں کے اکثر لوگ زراعت سے وابستہ ہیں جبکہ سعودیہ اور یورپ میں بھی بہت سے لوگ کام کرتے ہیں رکن کی شرع خواندگی 80٪ہے سیاسی لحاظ سے بھی رکن کو علاقے میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے رکن کی مشہور سیاسی شخصیات چوہدری شفقت محمود گوندل سابق ایم پی اے چوہدری نزر محمد جلالیکا چوہدری محمد عارف پوری چوہدری منور اقبال تاجیکا مشہور ہیں چوہدری محمد طارق پوری مرحوم رکن کا بے تاج بادشاہ تھا اس کے علاؤہ رکن معاشی لحاظ سے بھی مستحکم گاؤں ہے گاؤں کے مغرب میں ایک نہر بہتی ہے جو ڈفر والے جنگل تک جاتی ہے رکن کے اطراف میں گوجرہ چک 33 خاصہ چک 20 بھلووال ڈفر چک 25 چک34 جاڑہ اور بوسال واقع ہیں
[1]