ریاستہائے متحدہ امریکا کی خواتین کی آبی چوگان ٹیم
ریاستہائے متحدہ امریکا کی خواتین کی آبی چوگان ٹیم (انگریزی: United States women's national water polo team) خواتین کے بین الاقوامی اور دوستانہ آبی چوگان مقابلوں میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ اواخر 1990ء سے اس کھیل کی سر کردہ ٹیموں میں سے ایک ہے۔
27 مارچ، 2019ء کو ریاستہائے متحدہ امریکا آبی چوگان ( USA Water Polo) نے آدم کریکورین کو ریاستہائے متحدہ امریکا کی خواتین کی قومی ٹیم کا سرکردہ کوچ نام زد کیا۔ آدم کریکورین یو سی ایل اے کے مرد و خواتین آبی چوگان ٹیموں کے بھی سرکردہ کوچ ہیں۔[1][2]
ٹیم کی خاصیت
ترمیمریاستہائے متحدہ امریکا ایسی پہلی ٹیم بن چکی ہے جو تین متواتر فینا عالمی چیمپئن شب آبی چوگان خطابات جیت چکی ہے۔ جولائی 2019ء کے مقابلہ جات میں اس ٹیم نے ہسپانیہ کو گوانگ جو میں زیر بارش خواتین کے فائنل میں شکست دے کر ٹیم نے یہ مقام حاصل کیا۔اس مقابلے میں دوسرے کوارٹر کے بریک تک پیچ ہوسچائلڈ نے ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے کلیدی گول طے کیا تھا، جس کے بعد اسٹیفانیہ ہرابالاڈیس نے ایک اور گول کر کے ٹیم کو ایک اور کامیابی دلائی۔ اس دوران یہ دو وقت کی دفاعی چیمپئن ٹیم پہلے کواٹر بریک تک 3-1 کا اسکور کھڑا کیا۔ یہ مقابلہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے 2017ء کے فائنل کی تکرار تھا اور ہسپانیہ انتقام کے لیے کوشاں تھا۔ تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ہسپانیہ کی روسر تراگو ایمیریچ نے اسکور 3-2 تک تو لے جا سکے، مگر اپنی فتح نہیں درج کر سکے۔[3]
اس جیت کے ساتھ ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکا کی ٹیم نے اس کھیل میں اپنی پکڑ اور عالمی مقام کو کافی مضبوط کر لیا۔ یہ ٹیم کی شکست کسی دوسری ٹیم کے لیے اب آسان بات نہیں ہو سکتی ہے۔ دنیا کی دیگر طاقت ور ٹیموں میں سے ایک ریاستہائے متحدہ امریکا کے بعد ہسپانیہ کی ٹیم دوسرے مقام پر فائز ہوئی ہے، جو اس مقابلے میں ہزیمت خوردہ رہ چکی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Krikorian Named Women's Senior National Team Head Coach"۔ United States Olympic Committee۔ 27 مارچ 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019
- ↑ "Krikorian Named Women's Senior National Team Head Coach"۔ USA Water Polo۔ 27 مارچ 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019
- ↑ [https://www.olympicchannel.com/en/events/detail/2019-fina-18th-aquatics-world-championships-gwangju/ FINA World Championships 2019 | As it happened: Day 17 Olympic Channel were on site in Korea as Regan Smith broke the women's 100m backstroke...]