ریاض السیر قدیم اردو (دکنی) نثر میں سیرت کی قدیم ترین کتاب ہے۔

  • مصنف محمدباقر آگاہ (ولادت:1158ھ/1745ء وفات: 1220ھ/1805ء)
  • اس کے دو نام اور بھی ہیں حقیقت نور محمدی اور مولود شریف اس کے تین قلمی نسخے حیدرآباد(انڈیا) کی سنٹرل لائیبریری (کتب خانہ آصفیہ)میں موجود ہیں۔* اس کی ابتدا میں نور محمدی کا ذکر ہے اس کے بعد ان کی پیدائش کا ذکر موجود ہے مجموعی طور پر یہ کتاب آنحضرت کی ولادت سے وصال تک تفصیل سے حال بیان کرتی ہے اس کا سنہ تالیف 1210ھ/1795ء ہے۔
  • اس کتاب کا ماخذ عربی کتب اور اسلوب بھی وہی ہے اس کی زبان سادہ عام فہم اور رواں ہے مقصد لوگوں کو آسان زبان میں سیرت کی رسائی ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اردو نثر میں سیرت رسول، صفحہ 240،ڈاکٹر انور محمود خالد، اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور 1989ء