ریاض بٹالوی 5 فروری 1937ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے تھے۔ روزنامہ مشرق اور کوہستان سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان کے مشہور فیچر رائٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے فیچرز کو پاکستان ٹیلی وژن نے ڈرامائی تشکیل دے کر ایک حقیقت ایک فسانہ کے نام سے پیش کیا۔ اس سلسلے کے تمام ڈرامے بے حد مقبول ہوئے جن میں روبی کس کی بیٹی ہے، دبئی چلو، سناٹا، وہی منزلیں وہی راستے، عکس اور آئینے، وارث، تلاش اور خلش کے نام سرفہرست ہیں۔ 14 اگست 1986ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔ ریاض بٹالوی کا انتقال 15 جنوری 2003ء کو لاہور میں ہوا اور وہ مومن پورہ کے قبرستان میں دفن کیے گئے۔[1]

ریاض بٹالوی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1937ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 15 جنوری 2003ء (65–66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ مورخہ 2022-01-26 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-08-02