ریحانہ اسماعیل
ریحانہ اسماعیل ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی متحدہ مجلس عمل سے ہے۔[1][2] ریحانہ اسماعیل سن 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ ریحانہ اسماعیل نے 13 اگست 2018 کو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
ریحانہ اسماعیل | |
---|---|
خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
مدت منصب 2018 – 2023 | |
معلومات شخصیت | |
رہائش | پشاور صوبہ خیبر پختونخوا |
مذہب | اسلام |
جماعت | متحدہ مجلس عمل |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمریحانہ اسماعیل نے اسلامی تعلیمات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
سیاسی کیریئر
ترمیموہ 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ مجلس عمل کی امیدوار کے طور پر خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیمریحانہ اسماعیل نے 18 جنوری 2021 میں کرپٹو کو قانون کے ضابطے میں لانے کے لیے صوبائی اسمبلی اراکین اور تکنیکی ماہر لوگوں پر مشتمل ایک مشاورتی بورڈ بنانے کی قرارداد پیش کی۔
قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت
ترمیمریحانہ اسماعیل متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔ ریحانہ مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن ہیں:
- زکوۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین ترقی پر کمیٹی نمبر 24
- اعلی تعلیم ، آرکائیوز اور لائبریریوں کے محکمہ پر کمیٹی نمبر 08
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں ریحانہ اسماعیل کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021
- ↑ "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں ریحانہ اسماعیل کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 March 2021