رینے گوسینی
رینے گوسینی (René Goscinny, fr, pl; 14 اگست 1926ء – 5 نومبر 1977ء) ایک فرانسیسی کومک مصنف اور بچوں کے مزاح نگار تھے۔ بچپن میں ان کے خاندان نے فرانس سے ارجنٹائن نقل مکانی کی جس کے بعد رینے گوسینی کو بیونس آئیرس کے ایک فرانسیسی اسکول میں داخل کروادیا گیا۔ اپنے اسکول کے بارے میں وہ کہتے ہیں، ’’میں کلاس کا مسخرہ ہوا کرتا تھا لیکن چونکہ پڑھائی میں بھی برا نہ تھا اس لیے عموماً سزا سے بچ جاتا تھا!‘‘ پچاس کی دہائی میں فرانس لَوٹنے کے بعد انھوں نے شہرۂ آفاق کرداروں کا ایک سلسلہ تخلیق کیا۔ مصوّر ژان ژاک سامپے کے اشتراک سے گوسینی نے ننھا نکولس (Petit Nicolas) نامی لافانی فرانسیسی کردار لکھا اور اس کم سِن کردار کے ساتھ ہی بچوں کی ایک مکمل بولی ترتیب دی جس نے اس معصوم لیکن شرارتی کردار کو فرانسیسی ادب کے بامِ عُروج تک پہنچا دیا۔ ننھا نکولس (Le Petit Nicolas) کی دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ نسخوں کی فروخت ہوئی، 40 زبانوں میں ترجمہ ہوا اور فرانس کے علاوہ جرمنی، پولینڈ، چین، جنوبی کوریا، چیک ریپبلک، یونان سمیت متعدد ممالک میں بیسٹ سیلر رہی۔ رینے گوسینی کے تخلیق کردہ اس عالمگیر کردار پر تین فلمیں بنیں، ’’ننّھا نکولس‘‘(2009ء)، ’’ننّھا نکولس اور گرمیوںکی چھٹیاں‘‘ (2014ء)، ’’ننھے نکولس کا خزانہ‘‘ (2021ء)۔ مزیدبرآں 104 اقساط اور 52اقساط کی دو کارٹون ٹیلی ویژن سیریز بھی بنائی گئیں۔ 5 نومبر 1977ء کو رینے گوسینی 51 سال کی عمر میں چل بسے۔ سینما کے لیے ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں بعد از مرگ سیزار (César) انعام سے نوازا گیا۔
رینے گوسینی | |
---|---|
(فرانسیسی میں: René Goscinny) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (فرانسیسی میں: René Goscinny) |
پیدائش | 14 اگست 1926ء [1][2][3][4][5][6][7] پیرس کا پانچواں اراؤنڈڈسمنٹ [8]، پیرس [9] |
وفات | 5 نومبر 1977ء (51 سال)[1][2][3][4][10][5][6] پیرس کا سترہواں اراؤنڈڈسمنٹ [8]، پیرس [9] |
وجہ وفات | دورۂ قلب [11] |
مدفن | چاتیون قبرستان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | فرانس [12] |
اولاد | اینی گوسینی |
والد | اسٹنلیئوس گوسینی |
والدہ | اینا گوسینی |
مناصب | |
مدیر اعلی | |
برسر عہدہ 1963 – 1974 |
|
در | پیلوت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مدیر ، فلم ہدایت کار ، کارٹون ساز ، فلم ساز ، منظر نویس ، بچوں کے مصنف ، مزاح نگار ، مدیر اعلی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [2][13] |
شعبۂ عمل | کومک |
ملازمت | پیلوت |
کارہائے نمایاں | ننھا نکولس |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ملاحظات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118718215 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11905455f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : René Goscinny — RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/232345
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w66h4n8t — بنام: René Goscinny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/7718 — بنام: Rene Goscinny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ناشر: لمبیک — بنام: René Goscinny — لمبیک کومکلوپیڈیا آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.lambiek.net/artists/g/goscinny.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?222054 — بنام: René Goscinny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Fichier des personnes décédées ID (matchID): https://deces.matchid.io/id/4BUAUkzqGO49 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2022
- ^ ا ب Digitale Bibliotheek voor de Nederlandse Letteren author ID: http://www.dbnl.org/auteurs/auteur.php?id=gosc001 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 ستمبر 2024
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Rene-Goscinny — بنام: Rene Goscinny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Le gag raté de Goscinny : mourir d’un arrêt du cœur chez son cardiologue — سے آرکائیو اصل
- ↑ RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/232345 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جون 2020
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/19325027
حوالہ جات
ترمیم- Goscinny publications in Pilote, Spirou, French Tintin and Belgian Tintin BDoubliées
- Goscinny albums Bedetheque
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر رینے گوسینی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Goscinny official site
- Astérix official site
- On Dupuis.com
- Goscinny biography on Asterix International!
- Goscinny biography on Lambiek Comiclopedia
- Daughter Ann lighting Hanuka candles with family.
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر رینے گوسینی