رے قلعہ
رے قلعہ ایران میں واقع قدیم قلعوں میں سے ایک ہے جو 312 قبل مسیح کے بعد تعمیر کیا گیا۔ چشمہ علی کے قریب اور تہران کے جنوب اور رے شہر کے شمال میں یہ قلعہ واقع ہے۔ اِس قلعہ کے نیچے کتبہ فتح علی شاہ قاجار (چشمہ علی) کندہ ہے۔ مورخین کے مطابق یہ قلعہ 4000 سال قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔ قلعہ کا ایک بڑا حصہ ایک زلزلے میں منہدم ہو گیا تھا جسے سیلیوکس اول نے دوبارہ تعمیر کروایا تھا۔ سیلیوکس اول کی تعمیر غالباً 312 قبل مسیح سے بعد کی ہے۔ قلعہ کی دفاعی فصیل ابھی تک موجود ہے۔