زاہدہ پروین منظور کی پیدائش 25 مئی 1958 کو ہوئی۔وہ ایک برطانوی کاروباری شخصیت اور ہاؤس آف لارڈز کی کنزرویٹو ممبر ہیں۔

زاہدہ پروین منظور
 

مناصب
رکن ہاؤس آف لارڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
6 ستمبر 2013 
معلومات شخصیت
پیدائش 25 مئی 1958ء (66 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت لبرل ڈیموکریٹس پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لیڈز
بریڈفورڈ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  کاروباری شخصیت ،  کمپنی منیجر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 سی بی ای   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

زاہدہ منظور کی پیدائش پاکستان ، راولپنڈی میں نذیر احمد فوجی اور کاروباری شخصیت کے گھر ہوئی۔ جب وہ چار سال کی تھیں ان کے والدین انگلینڈ چلے گئے تھے [3] [4] وہ یونیورسٹی آف لیڈز (1983) میں تعلیم حاصل کرنے اور 1989 میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نرس بھی بن گئیں۔ وہ این ایچ ایس میں متعدد سینئر عہدوں پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ لیکچرر بھی ہیں

عوامی زندگی

ترمیم

1992 سے 1997 تک زاہدہ منظور نے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے آٹھ ریجنل چیئر مینوں میں سے ایک کی حیثیت سے تقرری سے پہلے بریڈ فورڈ ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کردار میں وہ NHS کے ناردرن اور یارکشائر ریجن کی ذمہ دار تھیں جس کا بجٹ 3.5 بلین ڈالر تھا اور اس کی آبادی 6.3 ملین تھی۔ انھوں نے 1997 سے 2001 تک اس عہدے پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ ، این ایچ ایس کے لیے پالیسی بورڈ کی ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ہاؤس آف لاڈز

ترمیم

6 ستمبر 2013 کو ، انھیں بیرونس منظور کا خطاب دیا گیا۔ وہ اصل میں لبرل ڈیموکریٹ پیر کی حیثیت سے ہاؤس آف لارڈز میں شامل ہوگئیں۔[5] وہ غیر منسلک رکن بن گئیں ، انھوں نے سن 2016 میں لیب ڈیم وہپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔[6] 9 اکتوبر 2016 کو ، اعلان کیا گیا کہ انھوں نے کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔[7] ۔ 2018 میں ان کی گورنمنٹ وہپ کی حیثیت سے تقرری کی گئی لیکن مئی 2019 میں وہپ کی حیثیت سے انھوں نے استعفیٰ دیدیا۔

ذاتی زندگی

ترمیم

انھوں نے 1984 میں ڈاکٹر مدثر منظور سے شادی کی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔ زاہدہ منظورکے مشاغل مین نوادرات جمع کرنا، باغبانی ، مصوری اور تاریخی عمارتوں کے دورے شامل ہیں [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. UK Parliament ID: https://beta.parliament.uk/people/VFeTct9b
  2. Companies House officer ID: https://find-and-update.company-information.service.gov.uk/officers/Jjk6ipX5mrwQYMLsjnQr1u_Xgus/appointments — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
  3. ^ ا ب "MANZOOR, Zahida Parveen"۔ Who's Who 2008۔ Credo Reference۔ 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-03-08
  4. "Doctor of Science, Zahida Manzoor CBE"۔ Bradford University۔ 1999۔ 2015-09-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-03-08
  5. Working Peerages announced Gov.uk
  6. "Baroness Manzoor"۔ مملکت متحدہ کی پارلیمنٹ {{حوالہ ویب}}: الوسيط |مسار= غير موجود أو فارع (معاونت)
  7. "Cabinet split over handling of Brexit"۔ The Telegraph۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-08