زبیر رضوی
زبیر رضوی [بھارت] سے تعلق رکھنے والے نامور [اردو زبان] کے شاعر، براڈکاسٹر، مدیر اور نقاد تھے۔
حالاتِ زندگی
ترمیم15 اپریل 1935ء میں امروہہ کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حیدرآباد دکن اور دہلی سے حاصل کی۔
ملازمت
ترمیم1966ء میں آل انڈیا ریڈیو میں اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے شامل ہوئے اور ترقی کرتے کرتے دوردرشن میں ڈائریکٹر آف اسپورٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔۔[1] دو برس تک اردواکادمی دہلی کے سیکریٹری بھی رہے۔
تصانیف
ترمیمشعری مجموعے
ترمیم- لہر لہر ندیا گہری
- خشتِ دیوار
- مسافتِ شب
- دامن
- پرانی بات ہے
- سبزہ ساحل
- سنگِ صدا (نظمیں)
===یاداشتیں===* گردشِ پا
مرتب
ترمیماردو ڈرامے کا سفر ان کی مرتبہ ہے جو نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا نے شائع کی۔[2]
مدیر
ترمیمذہن جدید سہ ماہی رسالہ کی ادارت کی۔
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ بچوں کا ماہنامہ امنگ، دہلی، مارچ 2016ء
- ↑ ماہنامہ صدائے اردو، بھوپال جلد 15، شمارہ 6، مارچ 2015ء
- ↑ آہ زبیر رضوی[مردہ ربط]