زرنش خان
زرنش خان ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ وہ اردو ٹیلی ویژن کے سیریل میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ خان نے سسرال میرا (2015) میں علیزہ کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے انھیں بہترین سوپ اداکارہ کا ہم ایوارڈ ملا۔[2]بعد ازاں انھوں نے اے زندگی (2015) میں سمرہ اور صحرا میں سفر (2015) میں اقراء کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے ہم ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل کی۔ وہ مزید تعریفی سیریلز لاج (2016), سن یارا، من چاہی (2017), دی اجازت (2018) اور ایک محبت کافی ہے (2018-19) میں بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں۔ [3][4][5]
زرنش خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 اگست 1993[1] پاکستان |
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
دور فعالیت | 2014 – موجود |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمزرنش خان لاہور میں پیدا ہوئی مگر چند سال بعد اسلام آباد چلی گئیں اور ان کی ابتدائی تعلیم و زندگی اسلام آباد میں گذری۔ فقط سترہ سال کی عمر میں ان کی شادی ہو گئی اور وہ پاکستان سے دبئی منتقل ہو گئیں۔ اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی سے انھوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اب ایک مقبول اداکارہ کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیم2014 میں اپنی پہلی ڈراما سیریل کے بعد اسی سال ایک اور ڈراما سیریل "ڈھول بجنے لگا" کیا جو پہلے ڈرامے کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوا۔ اس کے بعد تیسرے ڈراما سیریل "سسرال میرا" کیا جس پر انھیں ہم ٹی وی کی طرف سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ڈرامے میں اب تک بہت سے ہی مشہور اور ٹی وی اداکار کے ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں عمران اسلم، علی عباس بہروز سبزواری، مدیحہ حسین زیدی شامل ہیں۔ ان کے مشہور ڈراما سیریز میں خدا نہ کرے، اے زندگی، صحرا میں سفر، لاج، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔
ٹیلی فلم
ترمیمزرنش نے مندرجہ ذیل ٹیلی فلموں میں کام کیا:
سال | ٹیلی فلم | کردار | نیٹ ورک |
---|---|---|---|
2015 | ایک اور ایک گیارہ | میرا | ہم ٹی وی |
2016 | جانے سے پہلے | رمشاء | آج انٹرٹینمنٹ |
دل میں بجی گھنٹی | عنایا | ہم ٹی وی | |
2017 | یہ عشق نہیں آسان | مشی | اردو 1 |
ایوارڈز اور نامزدگیاں
ترمیمسال | کام | ایوارڈ | نتیجہ | حوالہ |
---|---|---|---|---|
ہم ایوارڈ | ||||
2015 | سسرال میرا. | بہترین سوپ اداکارہ کا ہم ایوارڈ | فاتح | [6][7] |
2016 | ائے زندگی | بہترین معاون اداکارہ کا ہم ایوارڈ | نامزد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Saira Khan (10 February 2019)۔ "Zarnish Khan wanted to play Chammi from Aangan"۔ Hip in Pakistan۔ 17 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2019
- ↑ "Hum TV's Latest Saas Bahu Tale: Susral Mera"۔ brandsynario۔ September 25, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ July 12, 2015
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑ "Categories and winners at servise 3rd hum awards"۔ ہم نیٹورک۔ 10 April 2015۔ 22 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2015
- ↑ "2013 Hum Awards winners"۔ Correspondent۔ ڈان نیوز۔ 10 April 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2015