زچگی سے ہونے والا ناسور

زچگی سے ہونا والا ناسور یا فسٹولا ایک طبی حالت ہے جس میں بچے کی پیدائش کے نتیجے میں پیدائشی نالی میں سوراخ ہو جاتا ہے۔ [1] [2] یہ اندام نہانی اور مقعد ، پیشاب کی نالی یا مثانے کے درمیان ہو سکتا ہے۔ [1] [4] جس کے نتیجے میں پیشاب یا پاخانہ پر قابوپانا مشکل ہو جاتاہے۔ [1] پیچیدگیوں میں ڈپریشن ، بانجھ پن اور سماجی تنہائی شامل ہو سکتی ہے۔ [1]

زچگی سے ہونے والا ناسور
مترادففسٹولا، زچگی سے ہونے والا فسٹولا
وہ علاقے جہاں زچگی کے فسٹولا عام طور پر پائے جاتے ہیں۔
اختصاصعلم البول(یورولوجی), امراض نسواں
علاماتپیشاب کی بے ضابطگی [1]
مضاعفاتمزاج کی خرابی،ڈپریشن، بانجھ پن، سماجی تنہائی[1]
عمومی حملہزچگی[1]
خطرہ عنصروضع حمل میں دشواری, طبی نگہداشت تک ناقص رسائی, غذائیت میں کمی, نوعمری کا حمل[1][2]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر، معاون میتھیلین بلیو[3]
تدارکعمل جراحی کا مناسب استعمال[1]
علاججراحی، پیشاب کی نالی، مشاورت[1][3]
تعدد2 ملین (ترقی پذیر دنیا، نایاب (ترقی یافتہ دنیا)[1]

خطرے کے عوامل میں وضع حمل میں دشواری ، طبی دیکھ بھال تک ناقص رسائی، غذائیت کی کمی اور نوعمری کا حمل شامل ہیں۔ [1] [2] بنیادی طریقہ کار طویل عرصے تک متاثرہ علاقے سےخون کا ناقص بہاؤ ہے۔ [1] تشخیص عام طور پر علامات پر مبنی ہوتی ہے اور میتھیلین بلیو کے استعمال سے اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ [3]

قیصری عمل جراحی (سیزیرین سیکشن )کے مناسب استعمال سے فسٹولا تقریباً مکمل طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ [1] علاج عام طور پر سرجری سے ہوتا ہے۔ [1] اگرجلد علاج کیا جائے تو، پیشاب کیتھیٹر (نالی) کا استعمال شفا یابی میں مدد کر سکتا ہے۔ مشاورت بھی مفید ہو سکتی ہے۔ [1] ایک اندازے کے مطابق ذیلی صحارا افریقہ ، ایشیا، عرب ممالک اور لاطینی امریکہ میں 20 لاکھ خواتین کو یہ بیماری لاحق ہے، جہاں ایک سال میں تقریباً 75,000 نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ [1] یہ ترقی یافتہ دنیا میں بہت کم ہوتا ہے۔ [1] اسے غربت کی بیماری سمجھا جاتا ہے۔ [5]

حوالہ جات:

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س "Obstetric fistula"۔ UNFPA - United Nations Population Fund (بزبان انگریزی)۔ 8 May 2017۔ 24 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2017 
  2. ^ ا ب پ "10 facts on obstetric fistula"۔ WHO۔ May 2014۔ 23 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2017 
  3. ^ ا ب پ AA Creanga، RR Genadry (November 2007)۔ "Obstetric fistulas: a clinical review."۔ International Journal of Gynaecology and Obstetrics۔ 99 Suppl 1: S40–6۔ PMID 17868675۔ doi:10.1016/j.ijgo.2007.06.021 
  4. Marcus E. Setchell، C. N. Hudson (2013)۔ Shaw's Textbook of Operative Gynaecology - E-Book (بزبان انگریزی)۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 370۔ ISBN 978-8131234815۔ 13 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2017 
  5. Lisa Disch، Mary Hawkesworth (2015)۔ The Oxford Handbook of Feminist Theory (بزبان انگریزی)۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 821۔ ISBN 9780199328598۔ 13 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2017