لاطینی امریکا بر اعظم امریکا کا وہ خطہ ہے جہاں لاطینی زبان کے لہجے (خصوصاً ہسپانوی اور پرتگالی) بولے جاتے ہیں۔ اس لحاظ سے لاطینی امریکا امریکین کے ان علاقوں سے جدا ہے جہاں انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔

لاطینی امریکا، سبز رنگ ہسپانوی، نارنجی رنگ پرتگیزی اور نیلا رنگ فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کی نشان دہی کر رہا ہے

تعریف

ترمیم

لاطینی امریکا کی مختلف تعریفیں ہیں جن میں کسی کو بھی مکمل طور پر درست نہیں کہا جا سکتا:

حالانکہ یہ اصطلاح درست نہیں کیونکہ کینیڈا میں کیوبک اور امریکا میں اکاڈیا، لوویزیانا، سینٹ پیئر اور میکولون اور میکسیکو کے شمال میں فرانسیسی بولنے والے علاقے شامل ہیں جو کسی طرح لاطینی امریکا میں شامل نہیں ہوتے۔

یہ اصطلاح فرانسیسی فرمانروا نپولین ثالث نے استعمال کی تھی جنھوں نے لاطینی امریکا کے علاوہ ہند چینی کی اصطلاح بھی ایجاد کی۔

ریاستہائے متحدہ امریکا میں یہ اصطلاح 1890ء سے قبل مستعمل نہیں تھی جہاں اس وقت "ہسپانوی امریکا" کا اصطلاح رائج تھی۔

سیاسی طور پر لاطینی امریکا درج ذیل علاقوں پر مشتمل ہے:

آزاد ممالک فرانسیسی
مقبوضات
ولندیزی
مقبوضات
امریکی
مقبوضات

علاوہ ازیں چند افراد بیلیز، فاک لینڈ جزائر، گیانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور سرینام کو اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں لیکن یہ علاقے ثقافتی اور لسانی لحاظ سے لاطینی امریکا سے کسی طرح مطابقت نہیں رکھتے۔