جسم کے لیے ضروری متوازن خوراک نہیں ملنا ہی ناقص غذائیت یا سوئے تغذیہ ہے۔ سوئے تغذیہ کی وجہ سے بچّوں اور خواتین کی قوّتِ مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔ اس طرح وہ آسانی سے بیماریوں کے شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ناقص غذائیت کی معلومات ہونا نہایت ضروری ہے۔ ناقص غذائیت اکثر متوازن خوراک کے فقدان کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بچّوں اور خواتین کے زیادہ تر امراض کی بڑی وجہ ناقص غذائیت ہی ہے۔ ناقص غذائیت خواتین میں خون کی کمی اور گھینگا بیماری اور بچّوں میں فالجِ استخوان اور شبکوری وغیرہ امراض کا سبب بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی پچاس بیماریاں ہیں جن کی وجہ بھی ناقص غذائیت یا غیر متوازن خوراک ہے ۔

ناقص غذائیت
تخصصاینڈوکرائنالوجی, Intensive care medicine, غذائیت تعديل على ويكي بيانات

ناقص غذائیت کی وجوہات ترمیم

ترقی یافتہ ملکوں کی بنسبت ترقی پزیر ممالک میں ناقص غذائیت کی وحشت ناک صورتِ حال ہے۔ اس کا اہم سبب غربت ہے۔ دولت کی فقدان کی وجہ سے غریب لوگ خاطرخواہ اور غذائیت سے بھر پور اشیاء مثلاً دودھ، پھل، گھی وغیرہ نہیں خرید سکتے۔ بعض تو صِرف اناج ہی سے بمشکل پیٹ بھر پاتے ہیں۔ لیکن غربت کے ساتھ ہی ایک بڑی وجہ ناخواندگی اور جہالت ہے۔ زیادہ تر افراد خصوصا دیہاتیوں کو متوازن خوراک کے بارے میں علم نہیں ہوتا، اس وجہ سے اپنے بچّوں کی خوراک میں ضروری چیزیں شامل ہونے سے رہ جاتی ہیں۔ اس طرح وہ مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی اپنے کنبے کو بھی ناقص غذائیت کا شکار بنا دیتے ہیں۔ ناقص غذائیت بدہضمی کا باعث بن سکتی ہے۔