زید بن عاصم غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب زيد بن عاصم بن عمرو بن عوف بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن النجار الأنصاري الخزرجي النجاري ہے ابو موسی اور ابن کلبی نے اسی طرح ان کا نسب بیان کیا ہے اور ابو عمر نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے کہ زيد بن عاصم بن كعب بن منذر بن عمرو بن عوف بن مبذول بن عمرو ابن غنم بن مازن بن النجار۔بسا اوقات اس سے نسب نہ جاننے والوں کو یہ گمان ہو جاتا ہے کہ یہ دو شخص ہیں بلکہ دونوں ایک ہی ہے ابو عمر نے کہا ہے کہ زید بیعت عقبہ اورغزوہ بدر میں شریک ہوئے پھر غزوہ احد میں اپنی بیوی ام عمارا اور اپنے دونوں بیٹوں حبیب بن زید اور عبد اللہ بن زید کے ساتھ شریک ہوئے ابو عمر کہتے ہیں کہ میں گمان کرتا ہوں کہ ان کی کنیت ابو حسن ہے پس اگر ابو حسن ہے تو ان کا ذکر ابن مندہ نے کیا ہے اور اس وقت ابو موسی کے استدراک کی کوئی وجہ نہیں ابو عمر اور ابو موسی نے ان کا تذکرہ لکھا ہے [1]

زید بن عاصم
معلومات شخصیت

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ جلد4صفحہ 840مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور