زینت ہارون راشد (پیدائش: 21 جنوری 1928ء۔ وفات: 8 اپریل 2017ء) ایک پاکستانی حقوق نسواں کی علمبردار اور وومن نیشنل گارڈ کی بانی و رکن تھیں۔ وہ عبداللہ ہارون اور لیڈی عبد اللہ ہارون کی بیٹی اور میاں عبدالرشید کی بہو تھیں، جو پاکستان کے پہلے چیف جسٹس تھے۔[1]

زینت ہارون راشد
زینت ہارون راشد
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش January 21, 1928
تاریخ وفات April 08, 2017
قومیت پاکستان
والد عبداللہ ہارون
پیشہ ماہر نسواں، سیاسی کارکن
کارہائے نمایاں بانی و کپتان وومن نیشنل گارڈ تحریک

سیاست اور حقوق نسواں ترمیم

وومن نیشنل گارڈ

زینت ہارون ایک ماہر نسواں، عوامی کرداروں میں خواتین کی شمولیت کا زبردست حامی تھیں۔ وہ آزادی کے وقت مسلم لیگ کی سرگرم رکن اور ویمن نیشنل گارڈ کی بانی و رکن تھیں۔ اپنی پوری زندگی کے دوران، انھوں نے جناح کے نظریے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو فروغ دیا۔ بطور ممبر ویمن نیشنل انھوں نے خود دفاع، ابتدائی طبی امداد اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے اندراج کرنے میں مدد کی۔ انھوں نے گارڈ میں موجود خواتین کا ترقی کی علامت کے طور پر دعویٰ کیا۔ [2][3][4]

زینت ہارون خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تب مشہور ہوئیں، جب لائف (میگزین) کی فوٹوگرافر مارگریٹ بورکے وائٹ نے زینت کی ویمن نیشنل گارڈ میں مشق کرتے ہوئے تصویر کھینچی۔ یہ تصویر جنوری 1948 میں پاکستان سے متعلق لائف میگزین کی کوراسٹوری میں شائع ہوئی تھی۔[5]

ایک پاکستانی امریکی فلم ساز سعدیہ شیپرڈ نے "کل کا دوسرا نصف" نامی ایک دستاویزی فلم بنائی جس کے لیے انھوں نے زینت ہارون راشد کا انٹرویو بھی لیا۔ اس دستاویزی فلم میں مختلف پاکستانی خواتین کے نظریات کے بارے میں تھا جو پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی تھیں۔[1][6]

ان کی وفات کے بعد لواحقین میں شوہر صفدر راشد اور تین بچے حیدر ، سمیرا راشد اور سائرہ واحدی شامل ہیں۔۔

زینت ہارون رشید تحریری انعام برائے خواتین ترمیم

زینت ہارون راشد کی یاد کو سراہنے کے لیے ، "زینت ہارون رشید تحریری انعام برائے خواتین" ان کی بیٹی سائرہ راشد واحدی نے ترتیب دیا ہے۔[7][8] یہ انعام اس امید کے ساتھ ہر سال دیا جاتا ہے کہ وہ ان خواتین کی مدد کرنے کے لیے کام کرتی ہے جو ایک کیریئر کے طور پر لکھنے کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔[9][10] انعام کے انتخاب کے لیے ججوں کے پینل میں پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی سابقہ ڈائریکٹر امینہ سعید اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ” دی ڈائری آف ا سوشل بٹر فلائی" 2008ء کے مصنف مونی محسن شامل ہیں۔[3] انعامات کے لیے منتخب ہونے والی بیشتر کہانیاں،، خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ہیں جن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ، گھریلو زیادتی ، خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول پر پابندی، قتل، جبری شادیوں، خواتین اور مردوں کے مابین دوہرے معیار اور عوامی مقامات پر خواتین کی رسائی شامل ہیں۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Dawn Report (9 April 2017)۔ "Obituary: Jinnah's young aide Zeenat passes away"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی) 
  2. "Pakistan's women get their own writing prize"۔ The Friday Times۔ 13 December 2019۔ 29 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020 
  3. ^ ا ب "Writing prize for women to honour Women's National Guard stalwart Zeenat Haroon Rashid"۔ Daily Times۔ 12 March 2019۔ 09 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020 
  4. ^ ا ب "The Writing Prize In Honour Of The Woman Who Set Up Pakistan's National Women's Guard"۔ Mashion (بزبان انگریزی)۔ 15 December 2019 
  5. "THE DAWN OF PAKISTAN"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 11 August 2018 
  6. "THE OTHER HALF OF TOMORROW - ZEENAT HAROON RASHID"۔ Vimeo (بزبان انگریزی) 
  7. Sarwat Yasmeen Azeem (15 December 2019)۔ "INTERVIEW: 'WOMEN WANT TO TELL SOMEBODY ABOUT THEIR EXPERIENCES AND THEIR IDEAS' — SYRA RASHID VAHIDY"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی) 
  8. "In conversation with Syra Rashid Vahidy"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 3 December 2019۔ 15 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020 
  9. "Pakistan's Zeenat Haroon Rashid writing prize speaks of a legacy"۔ Arab News PK (بزبان انگریزی)۔ 1 December 2019 
  10. "Story wins award"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)