سائب بن مظعون
سائب بن مظعون غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں بعض نے اختلاف کیا ہے۔حبشہ ہجرت کرنے والوں میں شامل تھے۔
- ان کا پورا نسب سائب بن مظعون بن حبيب بن وهب بن حذافہ بن جمح القرشی الجمحی ہے، ابو محمد ان کی کنیت ہے۔ مدینہ میں ان کے اور حارثہ بن سراقہ انصاری کے درمیان بھائی چارہ تھا جنگ یمامہ (12ھ) میں شریک تھے ایک تیر لگا جس کی وجہ سے فوت ہوئے اس وقت عمر 30 سال تھی [1]
- غزوہ بدر ،میں چار بھائی شریک تھےعثمان بن مظعون کے چھوٹے بھائی تھے،عبد اللہ بن مظعون اور قدامہ بن مظعون کے بھی بھائی تھے۔ یہ سب قدیم الاسلام تھے دار ارقم میں موجود تھے ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ میں بھی شریک تھے۔
- عثمان بن مظعون اور سائب بن مظعون کی کوئی اولاد نہ تھی[2]
سائب بن مظعون | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |