سارہ چودھری (انگریزی: Sara Chaudhry؛ پیدائش: 27 ستمبر 1978ء،لاہور)[1] نامور اداکارہ و ماڈل رہیں، جنھوں نے اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں بننے والے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سارہ چودھری
معلومات شخصیت
مقام پیدائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

سارہ27 ستمبر کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ نو سال کی عمر تک اس بچی کے ددھیال اور ننھیال دونوں خاندانوں میں اس کے علاوہ کوئی بچہ نہ تھا، اس طرح یہ اکلوتے بچے کے طور پر پروان چڑھیں۔[2]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

مشہور فیشن فوٹو گرافر خاور ریاض نے زارا شیخ کے ساتھ ساتھ عینی یعنی سارہ چودھری کو بھی شوبزانڈسٹری میں متعارف کروایا۔ پروڈیوسر شہزاد گل اور ڈائریکٹر حسن عسکری کی فلم تیرے پیار میں مختصر کردار میں سامنے آئیں۔

پی ٹی وی پر پہلی سیریل

ترمیم

ان کی پہلی سیریل بہلاوہ تھی جس کے ذریعے فارق مینگل نے انھیں پی ٹی وی پر متعارف کروایا۔

دیگر ٹی وی سیریلز

ترمیم
  • تاریکیاں
  • تیرے جانے کے بعد
  • دل دیا دہلیز
  • تیرے پہلو میں
  • شادی کرو (مزاحیہ سیریل)
  • تیری اک نظر
  • وہ رشتے وہ ناطے
  • اڑان
  • نوکر ووٹی دا

ذاتی زندگی

ترمیم

مشہور معاشقہ

ترمیم

مشہور اداکار سمیع خان سارہ کی پہلی محبت تھی، جس کے ساتھ منگنی بھی ہوئی لیکن یہ دل لگی شادی تک نہ منتج ہو سکی اور یوں یہ محبت ناکامی سے دوچار ہوئی۔[3][4][5]

زندگی بحیثیت روایتی گھریلو خاتون

ترمیم

عینی 29 اکتوبر 2010ء فیصل خان (دبئی کے کاروباری شخص) سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دبئی میں سکونت اختیار کرتے ہوئے شوبز سے مکمل کنارہ کش ہوگئیں۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://profilepk.com/sara-chaudhry
  2. https://www.youtube.com/watch?v=iTauC86WR08
  3. https://www.youtube.com/watch?v=uPilhOiXPGw
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 30 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2021 
  5. https://style.pk/pakistani-celebrities-who-failed-to-marry-their-first-love/
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 30 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2021