سامرا یا سامرہ (عربی میں سامراء ) عراق میں بغداد کے شمال میں دریائے دجلہ پر محافظہ صلاح الدین میں واقع آباد ایک شہر ہے۔ اس کا ایک نام سرمن رائے بھی ہے جس کا مطلب ہے 'جس نے دیکھا اس نے پسند کیا'۔ یہ ساسانیوں کے زمانے سے ایک فوجی مرکز چلا آ رہا تھا جس کی یہ حیثیت اسلامی دور میں بھی رہی۔ یہاں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے ہیں۔ 2003 عیسوی کے امریکی قبضہ سے پہلے یہ شہر سنی اور شیعہ مسلمانوں کی آپس میں محبت اور میل ملاپ کے لیے مشہور تھا۔ یہاں قدیم زمانے کی ایک مسجد ہے جس کا مینار انوکھی وضع کا ہے جسے امریکی قبضہ سے پہلے سیاح دیکھنے آیا کرتے تھے۔


سامَراء
سامرہ
شہر
The Shrine of two Shiite Imams in Samarra.
The Shrine of two Shiite Imams in Samarra.
ملک عراق
محافظہصلاح الدین
آبادی (2003 est)
 • کل348,700
سرکاری نام: Samarra Archaeological City
قسم:Cultural
معیار اصول:ii, iii, iv
نامزد:2007 (33rd session)
رقم حوالہ:276
ریاستی جماعت: عراق
علاقہ:عرب ممالک کے عالمی ثقافتی ورثے
خطرے سے دوچار:2007–present
سامرا کی قدیم تصویر

تفصیلات ترمیم

سامراء کی مجموعی آبادی 348,700 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم