سانتا دیوی
دامنیتی (انگریزی: Santha Devi) (ولادت: 1927ء - وفات: 20 نومبر 2010ء) ایک ہندوستانی ملیالم فلم اور اسٹیج اداکارہ تھیں۔ سانتا دیوی اپنے اسٹیج نام کالیکٹ سانتا دیوی[3] کے نام سے مشہور ہیں۔ سانتا دیوی نے اپنے ساٹھ سالہ پیشہ وارانہ زندگی میں تقریباً 1000 سے زیادہ ڈراموں اور 480 فلموں میں بطور اداکارہ کام کیا۔[4] سانتا دیوی کو 1992ء میں فلم یمانام کے لیے قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ دیا گیا۔
سانتا دیوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1927ء [1] کالیکٹ |
وفات | 20 نومبر 2010ء (82–83 سال)[2] کالیکٹ |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | کنڑ زبان |
اعزازات | |
قومی فلم اعزاز برائے معاون اداکارہ |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمسانتا دیوی 1927ء میں کالیکٹ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ اس وقت کالیکٹ کو تھوٹاتھیل کے نام سے جانا جاتا تھا۔ سانتا دیوی 10 بچوں میں ساتویں بیٹی تھیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم سبھا اسکول اور پھر بی.ای.ایم اسکول سے حاصل کی۔
سانتا دیوی 20 نومبر 2010ء کی شام کالیکٹ کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔[5]
خاندان
ترمیمسانتا دیوی کے پانچ بھائی اور چار بہنیں تھیں۔ ان کے تمام بھائی فضائیہ اور فوجی خدمات میں تھے۔ سانتا دیوی نے 18 سال کی عمر میں اپنے چچا کے بیٹے بالاکرشن سے شادی کی، لیکن یہ شادی چل نا سکی۔ اس شادی سے سانتا دیوی کا ایک بیٹا تھا۔[6] بعد میں، سانتا دیوی نے ملزمالم کے مشہور پلے بیک گلوکار کالیکٹ عبد القادر سے شادی کی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے ہیں۔[7]
اعزازات
ترمیمسنتھا دیوی نے بھارت گوپی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم یمانام (1992ء)کے لیے قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ جیتا تھا۔[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1526450/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جولائی 2016
- ↑ https://web.archive.org/web/20101224005354/http://www.asianetindia.com:80/news/actress-santha-devi-passes_212847.html — سے آرکائیو اصل
- ↑ "Archived copy"۔ 2 دسمبر 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2013
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "നടി കോഴിക്കോട് ശാന്താദേവി അന്തരിച്ചു"۔ Malayala Manorama۔ 2012-03-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-21
- ↑ "Veteran Malayalam actress Shanta Devi dies"۔ .bombaynews.net۔ 20 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-20
- ↑ "Archived copy"۔ 11 اگست 2010 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2013
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "Archived copy"۔ 19 جنوری 2014 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2013
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "Friday Review Thiruvananthapuram / Interview : Natural actor"۔ The Hindu۔ 8 جون 2007۔ 2010-11-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-23