سانچہ:/باب:اسلام/منتخب شخصیت/1

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ (عربی: سلمان الفارسی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مشہور اصحاب میں سے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کا تعلق زرتشتی مذہب سے تھا مگر حق کی تلاش ان کو اسلام کے دامن تک لے آئی۔ آپ کئی زبانیں جانتے تھے اور مختلف مذاہب کا علم رکھتے تھے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں مختلف مذاہب کی پیشن گوئیوں کی وجہ سے وہ اس انتظار میں تھے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ظہور ہو اور وہ حق کو اختیار کر سکیں۔ جنگِ خندق کے دوران جب مسلمان شدید خطرے میں تھے، حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ مدینہ کے ارد گرد خندق کھودی جائے چنانچہ خندق کھودی گئی جس نے مشرکین کو حیران کر دیا کیونکہ یہ طریقہ اس سے پہلے عرب میں استعمال نہیں ہوا تھا۔مکمل مضمون