سبک خراسانی،فارسی شاعری کا ایک خاص اسلوب اور طرزِ بیان ہے،جسے خراسان اور ماوراءالنهر کے شعرا نے اختیار کیا۔

سبک خراسانی کے ادوار ترمیم

ان سلاطین کے ادوار میں سبک خراسانی کا رواج رہا:

  • دورِ تکوین
  • دورِ سامانی
  • دورِ غزنوی اور اوائلِ دورِ سلجوقی

 سبک خراسانی کی خصوصیات ترمیم

 سبک خراسانی جو سبک ترکستانی کے نام سے بھی پہچانی جاتی ہے۔ اس کی اہم خصوصیات یہ ہیں:

  1. اس سبک میں لفظی و صوری خصوصیات کو مد نظر رکھاجاتا ہے۔
  2. سبک خراسانی کے پیرو طویل قصیدے لکھتے ہیں۔ ان کے خیالات میں منطقی استد لال پایا جاتا ہے۔ اورقصائد کے الفاظ پر شکوہ ہوتے ہیں۔
  3. اس سبک میں متانت کے ساتھ واقعیت کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔
  4. اس سبک میں عربی الفاظ کا استعمال بہت کم ہے۔
  5. سبک خراسانی کا چوتھی صدی ہجری سے آغاز ہوا اور چھٹی صدی ہجری تک اس رواج رہا۔
  6. اس دور کی تشبیہات حسی اور قدرتی ہیں اور ان میں پیچیدگی نہیں ہے۔

مضامین ترمیم

سبک خراسانی کے پیروی کرنے والوں کے محبوب موضوعات مناظر قدرت اور مظاہر فطرت ہیں۔ مضامین کے لحاظ سے اس سبک میں مدح ،قصیدہ، ذکر فتوحات اور پند و نصائح ملتے ہیں۔

شعرا ترمیم

اس سبک کے اہم شعرا :

حوالہ جات ترمیم