ستارہ آفرین

پاکستان میں سیاستدان

ستارہ آفرین ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1] ستارہ آفرین نے آرٹس کے مضمون میں سال 1994 میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ستارہ آفرین سن 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ ستارہ آفرین نے 13 اگست 2018 کو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا[2]۔

ستارہ آفرین
خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 – 2023
معلومات شخصیت
رہائش ڈی آئی خان صوبہ خیبر پختونخوا
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

ستارہ آفرین 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں [3]۔

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت

ترمیم

ستارہ آفرین زیادہ سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن نہیں ہیں، ستارہ آفرین چھ کے قریب قائمہ کمیٹیوں کی رکن ہیں مگر صوبائی اسمبلی میں ان کا ایک بھی توجہ دلاؤ نوٹس یا سوال نہیں ملتا۔ اسی طرح وہ کسی بھی صوبائی اسمبلی کی قرارداد میں شریک نہیں رہی ہیں۔

ستارہ آفرین مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں:

  • زکوۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین ترقی پر کمیٹی نمبر 24
  • تونائی اور پجلی کے محکمہ پر کمیٹی نمبر 31
  • محکمہ بہبود آبادی پرکمیٹی نمبر 21
  • محکمہ ماحولیات پرکمیٹی نمبر 11
  • محکمہ خوراک پر کمیٹی نمبر 19
  • اسٹیبلشمنٹ کے محکمہ پر کمیٹی نمبر 25

حوالہ جات

ترمیم
  1. "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں ستارہ آفرین کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021 
  2. "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں ستارہ آفرین کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 March 2021 
  3. Waseem Ahmad Shah (13 August 2018)۔ "PTI secures 16 of 22 seats reserved for women MPAs"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018