ستپوڑا قومی باغستان
ستپوڑا قومی باغستان (ستپوڑا تحفظ شدہ علاقہ برائے شیر) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع میں واقع قومی باغستان ہے۔ ستپوڑا سلسلہ کوہ کی وجہ سے اس کو یہ نام ملا ہے۔ یہ 524 مربع کلومیٹر (202 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے۔[1] ستپوڑا قومی باغستان کے ساتھ بوری اور پچمڑھی جنگلی حیات پناہ گاہوں کو ملا کر 2,200 مربع کلومیٹر (850 مربع میل) کا متحدہ وسطی بھارتی ماحولیاتی نظام بن جاتا ہے۔ یہ قومی باغستان کی اشاعت 1981ء میں ہوئی۔[2]
ستپوڑا نیشنل پارک | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
ستپوڑا ٹائیگر ریزرو | |
مدھیہ پردیش میں واقع | |
مقام | ہوشنگ آباد، مدھیہ پردیش، بھارت |
قریب ترین شہر | پپریہ |
رقبہ | 524 کلومیٹر2 (202 مربع میل) |
سرکاری ویب سائٹ |
تاریخ
ترمیمستپوڑا سلسلہ کوہ کی وجہ سے اس کو یہ نام ملا ہے۔ لفظ ستپوڑا سنسکرت کے سپت پورا سے مشتق ہے، جس کا معنیٰ سات پہاڑ ہے۔ ماحولیاتی اور تجارتی اہمیت کے باعث یہ بھارت کے سب سے پہلے اعلان شدہ متحفظہ جنگلاتی علاقوں میں شامل ہے۔ 1981ء میں اس کو قومی باغستان کا درجہ دیا گیا۔ یہ باغستان 528.73 مربع کیلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے سال 2000ء میں تحفظ شدہ علاقہ برائے شیر اعلان کیا گیا۔ بوری اور پچمڑھی حیاتی پناہ گاہوں کو ملا کر یہ باغستان 'تحفظ شدہ علاقہ برائے شیر' بن جاتا ہے، جو ہوشنگ آباد اور چھندواڑا ضلع کے 1427 مربع کیلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔[3]
آب و ہوا
ترمیمستپوڑاا قومی باغستان وسطی ہند میں واقع ہے جہاں متوسط آب و ہوا ہوتی ہے۔ مارچ سے جون تک موسم گرما میں جو مارچ سے جون تک ہے درجۂ حرارت صبح کے وقت 30 ڈگری سیلسیس اور دوپہر کو 40 ڈگری سیلسیس تک رہتا ہے۔ مئی اور جون کے مہینوں میں گرمی بلندیوں تک پہنچتی ہے۔ جولائی کے مہینے میں مانسون آتی ہے اور ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں تک مانسون چلتی رہتی ہے۔ اس خطے میں اوسط بارندگی تقریبا 1300 تا 1700 ملی میٹر ہے۔ دریائے دنوا اس قومی باغستان میں پانی کا اہم ذریعہ ہے۔ اس دریا پر توا باندھ تعمیر کر دیا ہے۔ نومبر سے فروری تک موسمِ سرما ہے۔ اس وقت درجۂ حرارت گھٹ کر صبح کو چار ڈگری سیلسیس اور دن کے وقت 15 ڈگری سیلسیس تک پہنچتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 02 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2018
- ↑ http://www.satpura-national-park.com
- ↑ http://satpuratigerreserve.com
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ستپوڑا قومی باغستان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Satpura Tiger Reserve
- ستپوڑا قومی باغستان سفری معلومات ویکی سفر پر