سخاوت ناز ایک پاکستانی اداکار ہیں۔ انھوں نے اردو اور پنجابی سمیت مختلف زبانوں میں سٹیج ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ انھوں نے مزاحیہ اداکار سہیل احمد، ناصر چنیوٹی، طارق ٹیڈی، نسیم ویکی، امانت چن، نواز انجم اور اکرم اداس کے ساتھ کام کیا ہے۔ آج کل وہ زیادہ تر سٹیج ڈراموں پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ وہ مشہور فلمی گانوں کی پیروڈی کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ وہ پاکستانی سٹیج ڈراموں کے نامور اداکار ساجن عباس کے بھائی ہیں۔

سخاوت ناز
معلومات شخصیت
مقام پیدائش فیصل آباد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار،  ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سٹیج ڈرامے ترمیم

  • دربار لگاؤ: حصہ اول
  • ابھی تو میں جوان ہوں
  • ہاٹ پاٹ
  • مست ادائیں
  • پائل باجے چھن چھن چھن
  • تیرے پیار میں جانی
  • کریزی فور
  • باجے والوں کی بارات: حصہ دوم
  • ہائی سپیڈ
  • عشق ہے سانوں ساتھیا
  • کالی چادر: حصہ دوم
  • بادشاہ او بادشاہ
  • اٹ کھڑکا

سیاسی مزاحیہ پروگرام ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم