سدا بہار جنگلات
سال بھر سرسبز و شاداب رہنے والے درختوں پر مشتمل جنگلات سدا بہار جنگلات کہلاتے ہیں۔ سدا بہار جنگلات کے درختوں کے پتے آہستگی کے ساتھ جھڑتے ہیں اور ساتھ ہی نئے پتے اُگتے ہیں۔ اس لیے درختوں میں پتے ہر موسم میں ہوتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ دوسری قسم کے جنگلوں کے مقابلے میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہونے والی پتوں کی جھڑن سدا بہار جنگلات پر اثرانداز نہیں ہوتی۔ اس وجہ سے یہاں ہر موسم میں ہریالی قائم رہتی ہے۔
سدا بہار جنگلات پائے جانے والے درخت دیودار کیل پڑتل سنوبر شاہ بلوط اخروٹ کاٹھ ہیں