کیرلا

بھارتی ریاست
(کیرالا سے رجوع مکرر)

کیرلہ یا کیرلا (കേരളം ؛ Kerala) بھارت کی ایک ریاست ہے جو دکن کے جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ اس کا دار الحکومت ترواننت پورم ہے۔ اس ریاست کی زبان ملیالم ہے۔ یہاں کے باشندوں کو ملیالی کہتے ہیں۔ اس ریاست کی مسلم آبادی میں بیشتر موپلا قوم کے لوگ ہیں۔


കേരളം
ریاست
سرکاری نام
شہر ترواننت پورم کا نظارہ
شہر ترواننت پورم کا نظارہ
کیرلہ
پرچم
کیرلہ
قومی نشان
عرفیت: خدا کا اپنا ملک
بھارت میں کیرلہ کا وقوع
بھارت میں کیرلہ کا وقوع
ریاست کیرلہ کا نقشہ
ریاست کیرلہ کا نقشہ
ملک بھارت
قائم1 نومبر 1956ء
پایۂ تختترواننت پورم
عظیم تریں شہرکوچی
اضلاع14
حکومت
 • گورنرعارف محمد خان
 • وزیرِ اعلیٰپنارائی وجاین
 • قانون ساز مجلسیک مجلسی (141 نشستیں)
 • پارلیمانی حلقہ2
 • عدالتِ عالیہکیرلا عدالتِ عالیہ
رقبہ
 • کل38,863 کلومیٹر2 (15,005 میل مربع)
رقبہ درجہ21 واں
آبادی (2011ء)[1]
 • کل33,387,677
 • درجہ12 واں
 • کثافت819/کلومیٹر2 (2,120/میل مربع)
نام آبادیکیرلائی ، ملیالی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+05:30)
آیزو 3166 رمزآیزو 3166-2:IN
انسانی ترقیاتی اشاریہIncrease 0.920[2] (very high)
درجہ7واں (2011ء)
خواندگی93.91% (بھارت میں اوّل)[3]
زبانیںملیالم ، تَمِل ، کنّڑا ، اردو ، تُلو
دفتری زبانیںملیالم
ویب سائٹkerala.gov.in
کیرلہ کا ٹوپوگرافی نقشہ

جغرافیہ

ترمیم

کیرلہ کے مشرق میں ریاستِ تمل ناڈو، شمالی مشرق میں ریاستِ کرناٹک اور مغرب میں بحیرہ عرب ہیں۔ کیرلہ متنوع خِطّوں سے مالامال ہے۔ سیاحی جرید ہ نیشنل جیوگریفک ٹراول میگزین کے مطابق دنیا میں سیاحت کے لائق 50 مقامات کی فہرست میں کیرلہ کا نام بھی ہے۔[4] کیرلہ کا کل رقبہ 38,863 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ بھارت کے کل رقبے کا %1.8 ہے۔

تاریخ

ترمیم

سنہ 1950ء میں کیرلہ بہت پسماندہ تھا۔ لیکن پچھلے پچاس سالوں میں یہاں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اس کی اہم وجہ تعلیم اور جدیدیت کے اثرات ہیں۔ خواندگی اور صحت وغیرہ میں جو کچھ کامیابیاں حاصل کیں ہیں وہ سب ترقی یافتہ ممالک سے شانہ بشانہ رہی ہیں۔ کیرلہ کی سماجی ترقی کو کیرلہ نمونہ کے نام پر غیر ممالک کے سماجی اور سیاسی ماہرین نے موضوعِ بحث بنایا ہے۔[5]

بھارت کی پہلی مسجد

ترمیم
 
چیرامن مسجد

کیرلہ کے گاؤں کوڈنگلور میں واقع چیرامن مسجد، بھارت کی پہلی مسجد اور دنیا کی دوسری مسجد جہاں پر جمعہ کی نماز باجماعت پڑھی گئی۔

کیرلہ کا وجہ تسمیہ

ترمیم

عالمی تاریخوں میں ناریل کے درختوں سے بھرا صاف اور شفاف آب و ہوا والا ایک دیس کا تذکرہ ملتا ہے وہ کیرلہ ہے۔ ماہرِ تاریخِ کیرلہ سید محمد لکھتے ہیں کہ کیرلہ بہت قدیم نام ہے۔ اس لفظ کا منبع قدیم تمل زبان ہے اور سنسکرت اور پالی میں یہ لفظ 'چیرن' تھا وہی کیرلہ ہو گیا۔ بعض لوگ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ اس کو کیرلہ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ چیرمال کی سلطنت تھی۔[6] اور ایک گروہ اس بات کے بھی قائل ہے کہ یہاں کی خوبصورت آب و ہوا اور دولت کی ریل پیل دیکھ کر اہلِ عرب نے اس کو خیر اللہ نام دیا، پھر تبدیل ہوکر کیرلہ ہو گیا ۔[7]

قدیم کیرلہ

ترمیم
 
انیسویں صدی عیسوی کے صوبۂ مدراس کا نقشہ جس میں موجودہ کیرلہ کے علاقے ٹراونکور، کوچی اور ملابار دکھائے گئے ہیں

سرزمینِ کیرلہ سیاحوں اور زائروں کے لیے قابلِ کشش رہی ہے۔ ماضی میں یہاں چھوت چھات کی جڑیں بہت مضبوط تھیں۔ کیرلہ کے لوگ اونچے طبقے اور نیچے طبقے پر بٹے ہوئے تھے۔ لیکن بعد میں 20 ویں صدی کے اوائل میں نشاتِ ثانیہ کے رہنماؤں نے اس طبقہ پرستی سے کیرلہ کو نجات دلائی۔

کیرلہ کے اضلاع

ترمیم
 
کیرلہ کی کثافتِ آبادی بلحاظِ اضلاع

کیرلہ کے 14 اضلاع ہیں۔

  1. ترواننتپورم
  2. کولم
  3. پَتّانم تِٹّا
  4. آلاپوژا
  5. کوٹائم
  6. ایڈوکی
  7. ایرناکولم
  8. تریشور
  9. پالاکاڈ
  10. ملاپورم
  11. کوژیکوڈ
  12. وایاناڈ
  13. کنور
  14. کاسرگوڈ

موسم

ترمیم
 
کیرلہ کا جغرافیہ

کیرلہ چونکہ خط استوا سے بہت قریب ہے اس لیے یہاں گرمسیری موسم کا امکان ہونا تھا۔ لیکن بحیرہ عرب اور مغربی گھاٹ کی قربت کی وجہ سے یہاں متوسط سرد و گرم موسم ہوتا ہے۔

آب ہوا معلومات برائے کیرلا
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 28.0
(82.4)
30
(86)
31
(88)
32
(90)
34
(93)
34
(93)
30
(86)
29
(84)
29
(84)
30
(86)
30
(86)
31
(88)
34
(93)
اوسط کم °س (°ف) 22
(72)
23
(73)
24
(75)
25
(77)
25
(77)
24
(75)
23
(73)
23
(73)
23
(73)
23
(73)
23
(73)
22
(72)
22
(72)
اوسط بارش مم (انچ) 8.7
(0.343)
14.7
(0.579)
30.4
(1.197)
109.5
(4.311)
239.8
(9.441)
649.8
(25.583)
726.1
(28.587)
419.5
(16.516)
244.2
(9.614)
292.3
(11.508)
150.9
(5.941)
37.5
(1.476)
2,923.4
(115.096)
ماخذ: [9][10]

زبان

ترمیم




 

کیرلا کی زبانیں (2001ء میں)[11]

  ملیالم (96.74%)
  تمل (1.87%)
  دیگر (1.39%)

کیرلہ میں عام رابطہ کی زبان ملیالم ہے۔ یہ ایک دراوڑی زبان ہے۔ ملیالم اور انگریزی سرکاری زبانیں ہیں، لیکن ملیالم کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ دوسری زبانیں بولنے والے بھی ہیں۔ ان میں تمل اور اردو اہم ہیں۔ کیرلہ کے شمالی ضلع کاسرگوڈ میں ملیالم کے ساتھ ساتھ تلو، کونکنی اور کنڑ بولنے والے بھی موجود ہیں۔

مذاہب

ترمیم
کیرلا کے مذاہب[12]
مذہب فیصد
ہندو
  
56.2%
اسلام
  
24.7%
مسیحی
  
19.0%
دیگر
  
0.1%
ضلع آبادی ہندو (فیصد) مسلمان (فیصد) مسیحی (فیصد)
ترواننت پورم 3,307,284 65.19% 13.37% 21.44%
کولم 2,629,703 61.23% 19.41% 19.36%
پَتّانم تِٹّا 1,195,537 46.35% 4.58% 49.07%
آلاپوژا 2,121,943 66.16% 9.88% 23.96%
کوٹائم 1,979,274 43.37% 5.98% 51.65%
ایڈوکی 1,107,453 45.24% 7.20% 47.56%
ایرناکولم 3,279,860 43.59% 14.57% 41.84%
تریشور 3,110,327 55.31% 16.45% 28.24%
پالاکاڈ 2,810,892 66.92% 26.90% 6.18%
ملاپورم 4,110,956 28.44% 66.84% 4.72%
کوژیکوڈ 3,089,543 55.04% 37.53% 7.43%
ویاناڈ 816,558 49.44% 26.72% 23.57%
کنور 2,525,637 59.51% 27.65% 12.84%
کاسرگوڈ 1,302,600 55.61% 34.33% 10.06%

ندیاں

ترمیم

کیرلہ میں 44 ندیاں ہیں۔ ان میں 41 ندیاں مشرق سے نکل مغرب کی طرف بہتی ہیں۔ اور 3 ندیاں مشرق کی طرف بہہ کر دریائے کاویری میں جا ملتی ہیں۔ ان کے علاوہ 15 کلومیٹر سے کم لمبی ندیاں بھی بہت ہیں۔ کیرلہ کا سب سے بڑا دریا پیریار ہے۔ پرانے زمانے میں کیرلہ میں آمد و رفت دریا پر منحصر تھی۔ یہاں آبپاشی اور ماہی گیری کے علاوہ بجلی بھی دریاؤں پر انحصار کرتی ہے۔

حیوانات و نباتات

ترمیم
Symbols of
AnimalCannot use |animal= with |bird= |fish=
Bird  ابو قرن
Fish  کاشمیرا
Flower  املتاس
Tree  ناریل
 
برہمنی باز
 
تتلی

سیاحت

ترمیم
 
مونار، کیرلہ کا ایک پہاڑی مستقر

آج کل کیرلہ بھارت کا اہم سیاحتی مرکز بن گیا ہے۔ سال 2006ء میں 85 لاکھ سیاح کیرلہ میں آئے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں %24 کا اضافہ ہوا ہے۔[15] یہاں کے پہاڑی مقامات، سواحل اور جنگلات سیاحوں کے لیے پسندیدہ اور دلچسپ بن گئے۔

پہاڑی مستقرات

ترمیم
 
ورکلا ساحل

سرکاری نشانات

ترمیم

تصاویر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Census of India, 2011. Census Data Online, Population.
  2. "India Human Development Report 2011: Towards Social Inclusion" (PDF)۔ Institute of Applied Manpower Research, Planning Commission, حکومت ہند۔ 06 نومبر 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2012 
  3. http://www.censusindia.gov.in/2011-prov-results/paper2/data_files/kerala/9-litercy-26-30.pdf
  4. ٹراولر میگزین میں کیرلا کے بارے میں۔ اخذ کردہ تاریخ 2007 مارچ 24
  5. http://www.ashanet.org/library/articles/kerala.199803.html
  6. the book:Kerala Muslim Charithram
  7. refer the Book:Muslim and Kerala Civilization
  8. "Kerala"۔ Office of the Registrar General and Census Commissioner۔ 2007-03-18۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2008 
  9. "Commissioner Linguistic Minorities (originally from Indian Census, 2001)"۔ 08 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2015 
  10. "Kerala Symbols"۔ Public Relations Dept, Kerala۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2015 
  11. "KarimeenVarsham"۔ web.archive.org۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2014 
  12. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 27 جنوری 2021 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2015 

بیرونی روابط

ترمیم