گوی بھارت کی ریاست کیرالا کے پَتّانم تِٹّا ضلع کا ایک سدا بہار جنگلات کا علاقہ ہے۔


ഗവി
Gavi
گاؤں
گوی کے سدا بہار جنگلات اور دوسرے نظارے
گوی کے سدا بہار جنگلات اور دوسرے نظارے
ملک بھارت
ریاستکیرالا
ضلعپَتّنم تِٹّا
بلندی1,036 میل (3,399 فٹ)
زبانیں
 • دفتریملیالم، انگریزی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز685 565
ٹیلی فون کوڈ04865-
گاڑی کی نمبر پلیٹKL-62

جغرافیہ

ترمیم

گوی سمندری سطح سے 3400 فٹ اونچائی پر واقع ہے۔ گرمیوں میں یہاں کبھی کبھار درجہ حرارت °10 سیلسیس تک ہو جاتاہے۔ گوی ونڈی پیرِیار (Vandiperiyar) سے 28 کلومیٹر اور تیکاڈی (Thekkadi) کے کومیلی (Kumily) سے 14 کلومیٹر دور ہے۔ گوی رانّی متحفظہ جنگلستان میں واقع ہے۔ یہ سیتاتوڈ پنچایت کا ایک علاقہ ہے۔ گوی پیریار متحفظہ علاقہ برائے شیر کا حصہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں جانے والے راستوں میں سب سے دلچسپ و پُرتجسس راستہ پتانم تیٹا سے ہے۔

آب و ہوا

ترمیم

فروری سے اپریل تک کے مہینوں میں درجہ حرارت °28 سیلسیس تک رہتا ہے۔ مگر رات کو یہ گھٹ کر °20 تک ہو جاتا ہے۔ جون سے اگست تک مانسون کا موسم ہے۔ اس وقت درجہ حرارت °25 تک پہنچ جاتا ہے اور رات کو °10 ہوتا ہے۔

سیاحوں کے لیے سرگرمیاں

ترمیم
  • ٹرکنگ
  • جنگلی حیاتوں کا مشاہدہ
  • پرندوں کا مشاہدہ
  • بالائے درخت جھونپڑیوں میں رہائش
  • گوی اور کوچوپمپا جھیلوں میں کشتی سواری
  • الائچی کارخانہ کی زیارت
  • مصالحہ جات کے باغوں سے تفریحانہ پیدل سفر

رسائی

ترمیم
  • قریب ترین ہوائی اڈے:
  1. ترواننت پورم (TRV)، کلومیٹر:185
  2. کوچی (COK)، کلومیٹر:190
  3. مدورائی (IXM)، کلومیٹر:195

تصاویر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Public Relations Department, Govt. of Kerala., Statistical Data, retrieved 6/21/2007 [1]