سدھارتھ (ناول)

ہرمن ہیسے کا ناول

سدھارتھ ہرمن ہیسے کا ناول ہے، جو اس نے 1922ء میں لکھا۔ ناول کا مرکزی موضوع گوتم بدھ کے دور کے ایک نوجوان کی کہانی ہے، جو روحانی انکشافِ ذات کا متلاشی ہے۔ سدھارتھ، ہرمن ہیسے کا نواں ناول ہے، جو اس نے جرمن زبان میں لکھا، ناول کا نداز غنائی ہے۔ امریکا میں ناول پہلی بار 1951ء میں شائ‌ع ہوا اور 1960ء کی دہائی میں اس کے اثرات ظاہر ہوئے۔ ہیسے نے ناول کے پہلے حصے کا انتساب روماں رولاں کے اور دوسرے حصے کا اپنے قریبی رشتہ دار ولیلم گرڈٹ کے نام کیا۔[1]

سدھارتھ (ناول)
(جرمنی میں: Siddhartha)،(متعدد زبانیں میں: Siddharta)،(البانوی میں: Siddhart'ha)،(عربی میں: Sidh¯art¯a)،(آرمینیائی میں: Sidhart'a)،(آسامی میں: Siddh¯artha)،(بلغاری میں: Sidcharta)،(اسپرانتو میں: Sidarto)،(جاپانی میں: Shidd¯aruta)،(کوریائی میں: Sittarut'a)،(ملیالم میں: Siddh¯arttha)،(Western Punjabi میں: Sidh¯aratha)،(روسی میں: Siddchartcha)،(سلوواک میں: Siddhártha)،(تائی لو میں: Sitth¯antha)،(چیک میں: Siddharthah)،(یوکرینی میں: Sidchartcha)،(مجارستانی میں: Sziddhárta)،(اردو میں: Siddharth)،(ویت نامی میں: Câu chuyên dòng sông ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مصنف ہرمن ہیسے
اصل زبان جرمن   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف فلسفیانہ ناول   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر اردو: نگارشات پبلشرز لاہور (2007ء)
تاریخ اشاعت 1922  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحات 152   ویکی ڈیٹا پر (P1104) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلائنسر کا آخری موسم گرما   ویکی ڈیٹا پر (P155) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

لفظ سدھارتھ سنسکرت کے دو الفاظ سے مل کر بنا ہے، ایک سدھ جس کے معنی ہیں حاصل کرنا (جس کی تلاش تھی) اوردوسرا لفظ ارتھ (طبعی یا مادی حصول)، اس مرکب کا مطلب ہے وہ جس نے جان لیا ہے (وجود کو) یا وہ جس نے اپنے مقصد کو پا لیا۔[2] درحقیقت، یہ بدھ کا تیاگ سے قبل کا، جب وہ ریاست کپل وستو کا شہزادہ تھا اصل نام ہے، تب وہ سدھارتھ گوتم تھا۔ اس ناول میں سدھارتھ کو گوتم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔[3]

کردار

ترمیم
  • سدھارتھ: مرکزی کردار
  • گووندا: سدھارتھ کا دوست اور گوتم کا پیروکار
  • سدھارتھ کا باپ: ایک برہمن جو سدھارتھ کو مطمئن کرنے کے قابل نہیں تھا۔
  • سامن: تارک الدنیا مسافر (بدھ راہب) جو سدھارتھ کو تعلیم دیتے ہیں کہ محرومی آگہی بخشتی ہے۔
  • گوتم: بدھ جس کی تعلیمات کو سدھارتھ مسترد کر دیتا ہے البتہ اس سے متاثر بھی بہت ہوتا ہے۔
  • کملا: ایک کوٹھے والی اور سدھارتھ کی شہوت پرستی کی صلاح کار، اس کے بچے کی ماں
  • کام سوامی: ایک کاروباری شخصیت، جس کے ساتھ سدھارتھ نے کئی سال کاروبار میں شرکت کی۔
  • واسودیو: ایک ملاح جو دریا کنارے اکیلے رہتا ہے، سدھارتھ عمر کے آخری سال اسی کے ساتھ بسر کرتا ہے
  • سدھارتھ کا بیٹا: کملا سے پیدا ہونے والا سدھارتھ کا بیٹا، جو کم عمری میں سدھارتھ کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. [1]
  2. "The Life of Siddhartha Gautama"۔ Webspace.ship.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2008 
  3. "Gotama"۔ Il226.photobucket.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2016 

بیرونی روابط

ترمیم