سدھ پورہ (240 جی بی)

(سدھوپورہ سے رجوع مکرر)

یہ پاکستان کے شہر فیصل آباد کا ایک اہم رہائشی علاقہ ہے٫ جو مرکز شہر سے صرف تین کلومیٹر شمال مغرب میں پنج پلی سمال اسٹیٹ روڈ پر واقع ہے زرعی یونیورسٹی، الائیڈ ہسپتال،پنجاب میڈیکل کالج٫ ڈائیوو بس اڈا ٫ اس کے بالکل ساتھ واقع ہیں۔ اس کی زیادہ ترآبادی مغل برادری پر مشتمل ہے٫ جوآزادی کے وقت انڈیا کے ضلع لدھیانہ کے مشہور گاؤں آنڈلو سے ہجرت کرکے یہاں آئے تھے٫رحمانی اورگجربرادری کی بھی قابل ذکر تعداد موجود ہے٫ تاہم دوسری تمام برادریاں بھی تھوڑی بہت تعداد میں موجودہیں٫ سیاسی طورپریہ علاقہ تین یونین کونسلز 190,189,188 سے منسلک ہے۔ اور دو ناظمین یہاں سے تعلق رکھتے ہیں_اسکے نواحی علاقوں میں ایک طرف مدینہ آباد،سلیمانیہ کالونی،رشیدآباد،رسول پورہ،نصیرآباد جیسی غریب آبادیاں ہیں سول لائن ہیں_جبکہ شہر کا ایک بڑا پاور لومز فیکٹری ایریا فیض آباد بھی یہاں واقع ہے_سدھوپورہ میں لڑکیوں کاایکہائیجبکہ تین دینی مدرسے اور لڑکوں کا ایک مڈل اسکول جبکہ پانچ دینی مدرسے ہیں،نو مساجد اور دو امام بارگاہیں ہیں۔ اس کے شمال مشرق میں سرگودھا روڈ گزرتی ہے۔ اور مجوزہ رنگ روڈ شمال مغرب میں بالکل ساتھ گزرتی ہے۔ بائی پاس بھی اسی جانب قریبا دو کلومیٹر سے گذر رہی ہے۔

سدھو پورہ کی اہم شخصیات ترمیم

  • محمد عدنان مغل
  • رائے فرحت حسین ایر وائس مارشل
  • رانا محمد اکرم سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان
  • ڈاکٹر غلام محمد سربراہ شعبہ افزائش حیوانات زرعی یونیورسٹی
  • ڈاکٹرعلی نقی الائیڈ ہسپتال
  • راجا ریاض احمد سینیر وزیر و انہار صوبہ پنجاب