سدیپ دیپن چٹرجی (پیدائش 11 نومبر 1991) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے جو تریپورہ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور کبھی کبھار لیگ بریک گوگلی باؤلر ہیں۔ چٹرجی اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی بنگال کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم مقام رہے ہیں۔ تمام فارمیٹس میں ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار سکورر، چٹرجی کو دورہ جنوبی افریقہ 2017ء کے لیے انڈیا اے کال سے نوازا گیا۔ چٹرجی کا تعلق کولکتہ کے ایک متوسط گھرانے سے ہے اور وہ کپڑے کے ایک خوردہ فروش کا بیٹا ہے۔ [1] ان کی بیوی کا نام پاپیا چٹرجی ہے۔

سدیپ چٹرجی
ذاتی معلومات
مکمل نامسدیپ دیپن چٹرجی
پیدائش (1991-11-11) 11 نومبر 1991 (عمر 32 برس)
بصیرہاٹ, مغربی بنگال, بھارت
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک، گوگلی گیند باز
حیثیتبلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2010–2022بنگال
2018-19پرائم بینک کرکٹ کلب
2022- تاحالتریپورہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 63 63 3
رنز بنائے 3,988 1,409 644
بیٹنگ اوسط 37.98 25.61 24.76
سنچریاں/ففٹیاں 10/19 0/12 0/5
ٹاپ اسکور 192 97 89
گیندیں کرائیں 60 26 6
وکٹیں 1 0 0
بولنگ اوسط 32.00
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 1/0
کیچ/سٹمپ 38/– 23/– 6/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 26 نومبر 2022

جولائی 2018ء میں اسے 2018-19ء دلیپ ٹرافی کے لیے انڈیا گرین کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Composed Chatterjee leads strong Bengal start"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2015