سرطانہ (انگریزی: carcimoma) اصل میں سرطان (cancer) کی دو بنیادی اقسام میں سے ایک ہے جو ظہاری (epithelial) خلیات سے نمودار ہونے والے سرطان کے لیے اختیار کی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری بنیادی قسم کو لحمطان (sarcoma) کہا جاتا ہے اور یہ ایسے سرطان ہوتے ہیں کہ جو متوسطہ (mesenchymal) خلیات سے نمودار ہوئے ہوں۔ گو علمی و لغتی لحاظ سے سرطان اور سرطانہ یکسر الگ مفہوم میں آتے ہیں یعنی سرطانہ اصل میں سرطان کی ایک بنیادی قسم ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اکثر (طبی مضامین میں بھی) سرطان اور سرطانہ کے الفاظ ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر سرطانہ
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |