معروف مزاحیہ شاعر و ادیب

29 اکتوبر 1938ء کو گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے،

محکمہ موسمیات میں 30سال سے زائد سروس کی اور ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ۔ فکاہی جریدے ’’خوش نما‘‘ کی ادارت کی ،مشاعروں میں شرکت کی غرض سے ایک درجن سے زائد ممالک کا دورہ کیا جن میں امریکا ، کینیڈا، سعودی عرب، ابو ظہبی، شارجہ انگلینڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ادب کے شعبہ میں صدارتی ایوارڈ’’ پرائڈ آف پرفارمنس‘‘ سے بھی نوازا گیا۔ امیر خسرو ایوارڈ 2000، سائنسی ادب کے حوالے سے لائف اچیو منٹ ایوارڈ، 2012میں نیشنل بُک فائونڈیشن کی طرف سے کتاب ’’سونامی کی کہانی‘‘ کو کیش ایوارڈ دیا گیا، اسی طرح مری آرٹس کونسل نے بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔

سرفراز شاہد سخت پیغامات کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کی اپنی غیر معمولی مہارت کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک یکساں مقبول تھے ۔

انھوں نے مزاحیہ شاعری کی نئی جہتیں متعارف کروائی ہیں اور ان کی تخلیقات اردو ادب کا عظیم اثاثہ ہیں۔انھوں نے کتابیں تصنیف کیں جن میں مزاحیہ شاعری کے مجموعے اور نظمیں شامل ہیں ۔

ان کی ادارت میں جریدہ خوشنما بھی نکلتا رہا،

انھوں نے فنی خدمات میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، امیر خسرو ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے۔

نمونہ کلام

ترمیم
  • "عید پر مسرور ہیں دونوں میاں بیوی بہت
  • اک خریداری سے پہلے اک خریداری کے بعد"

تصانیف

ترمیم
  • بلا تکلف (1980)
  • اصطلاحات موسمیات
  • ہیرا پھیری

وفات

ترمیم

26 دسمبر 2021ء کو وفات پائی، ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں دفن کیے گئے،