سرمد سندھی
سرمد سندھی (انگریزی: Sarmad Sindhi) (ولادت: 7 جولائی 1961ء - وفات: 27 دسمبر 1996ء) سندھی لوک گلوکار، سندھی زبان کے نغمہ نگار تھے۔ ان کو رحمان مغل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[1][2][3]
سرمد سندھی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جولائی 1961ء پریالوئی |
وفات | 27 دسمبر 1996ء (35 سال) بدین |
درستی - ترمیم |
انھوں نے اپنے تمام مقبول گانا ’’ توہیجی یاد جی واری آ ویر ‘‘ سمیت ہر طرح کے لوک گیت گائے، جو ان کی نسل کا ترانہ بن گیا۔[1][4]
کیریئر
ترمیمسرمد سندھی کی دھنوں نے صوبے میں بسنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات جیسے "" سندھ اُچی آ، سندھی اُچی آ "" (سندھ بہت اچھا ہے) پر مرکوز کیا۔[5][1] مارو لولی اور توہیجی یاد جی واری آ ویر ان کے پہلے گانے تھے جو ریڈیو پاکستان، حیدرآباد سے نشر کیے گئے۔[6]
وفات اور میراث
ترمیمسرمد سندھی بدین، سندھ سے کراچی واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی ٹرک ٹرالی سے ٹکرا گئی جس میں وہ اپنے دوستوں سمیت بری طرح زخمی ہو گئے۔ جب سرمد سندھی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا تو 27 دسمبر 1996ء کو راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔[5][1][2][3]
2017ء میں ان کی برسی کے موقع پر سندھی ادبی سنگتنے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، ضلع خیرپور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ، جہاں شاعر سجاد میرانی، روشن شیخ اور سعید سندھی سمیت متعدد ادبی شخصیات نے اس تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے گلوکار ہونے کے علاوہ مقامی کمیونٹی میں سرمد سندھی کے معاشرتی کاموں کا تذکرہ کیا جہاں وہ ایک سماجی کارکن کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں اور سرمد سندھی نے متعدد ضرورت مند خاندانوں و بچوں کی تعلیم کی حمایت کی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت Zuhaib Shar (29 دسمبر 2018)۔ "Sarmad Sindhi (profile)"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-07
- ^ ا ب پ Singer Sarmad Sindhi remembered Dawn, Published 28 December 2017, Retrieved 7 December 2020
- ^ ا ب Death Anniversary of Singer Rehman Mughal (Sarmad Sindhi) (videoclip also features a tribute to him in Sindhi language) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ radio.gov.pk (Error: unknown archive URL) Radio Pakistan website, Published 26 December 2019, Retrieved 7 December 2020
- ↑ "'Sarmad Sindhi' set to hit screens on". gaana.com (انگریزی میں). Retrieved 2020-12-21.
- ^ ا ب Profile of Sarmad Sindhi on SindhiAwaz website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sindhiawaz.com (Error: unknown archive URL) Retrieved 7 December 2020
- ↑ Profile of Sarmad Sindhi on Pak101.com website Retrieved 7 December 2020