رئیس ٹھسکہ میران جی ضلع کرنال مولوی سر رحیم بخش 1861ء میں ٹھسکہ کے راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ دی کونسل آف ریجنسی (The Council of Regency) کے صدر تھے، بریٹش سرکار نے مولوی سر رحیم بخش کی سر پرستی میں ایک "دی کونسل آف ریجنسی" بنائ تب تک کے لیے جب تک چھوٹے نواب صادق محمد خاں عباسی پنجم بڑے نہیں ہو جاتے، ریاست 1907ء سے 1924 تک "دی کونسل آف ریجنسی" کے زیرنگین رہی. [1] جنگ عظیم اول کے موقع پر آپ کو سر کا خطاب ملا۔

مولوی سر رحیم بخش
پیدائش1861ء
وفات1935ء


اعزازات ترمیم

  • جمعیت مرکزیہ تبلیغ الاسلام انبالہ کے صدر تھے۔[2]
  • ١٩٠٩ء میں حکومت کی طرف سے آپ کو کے سی آئی ای (نائٹ کمانڈر آف انڈین امپائر)او سی آئی ای کا خطاب ملا۔
  • ١٩١٧ء میں آپ کو مانٹینگو چیمبرز فورڈ اصطلاحات کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔
  • ١٩٢٧ء میں محکمہ ریلوے کی اعلیٰ ملازمتوں کے سلیکشن کمیٹی کے غیر سرکاری ممبر منتخب ہوئے۔
  • ١٩٢٧ء میں ریلوے ایڈوائزری کمیٹی پنجاب کے دو سال کے لیے ممبر بنے۔
  • ١٩٢٨ء میں ممبر لیجلیٹو کونسل ایم ایل سی پنجاب کے بلا مقابلہ ممبر بنے، دوسری دفعہ حکومت نے خود نامزد کیا اور تازیست ممبر رہے۔
  • ایچی سن کالج لاہور کی منظمہ اور جنرل کونسل کے ارکان تھے۔
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کورٹ اور کونسل کے ارکان تھے۔
  • انجمن ترقی تعلیم مسلمانان امرتسر کے مستقل صدر تھے
  • دار العلوم ندوۃ العلماء آل انڈیا مسلم ایجوکیشن کانفرنس اور دیگر مجالس ہائے قومی کے سالانہ جلسوں کی صدارت کا اعزاز کئی مرتبہ ملا۔
  • انجمن اتحاد مسلم راجپوتان کا پہلا جلسہ ٢١ اکتوبر ١٩٢٢ء کو بمقام امرتسر ہوا جس کی صدارت آپ نے کی، آپ کی تجویز پر ایک ہفت روزہ مسلم راجپوت کا اجرا ہوا۔
  • تبلیغ کانفرنس نوگائوں صوبہ آسام کی ٢٦ اکتوبر ١٩٢٨ء کو صدارت کی۔[3][4]

وفات ترمیم

4 مئ 1935ء کو 19 گھنٹہ کی علالت کے بعد اس دنیاے فانی سے عالم جادوانی کو رحلت فرما گئے،

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 16 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2019 
  2. https://archive.org/details/Tabligulislam
  3. گذشتہ صدی کی بات ہے کہ ایک راجپوت ریاست بہاولپور کا بے تاج بادشاہ تھا سر رحیم بخش ٹھسکہ میرانجی ضلع کرنال کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے، وہ اپنی خداداد...
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 11 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2019 

مزید دیکھیے ترمیم

*انجمن مسلمانان پنجاب