سسرال میں سکونت
انسانیات میں سسرال میں سکونت، سسرالی مقامیت، پدرانہ مقامیت، مردمرکزی رہائش (انگریزی: patrilocal residence، patrilocality، یا virilocality) جیسی اصطلاحیں اس سماجی نظام کی جانب اشارہ کرتے ہیں جس میں شادی شدہ جوڑا شوہر کے گھر پر یا اس کے نزدیک رہتا ہے۔ مقام کا تصور کبھی وسیع علاقے پر محیط ہو سکتا ہے جیسا کہ گاؤں، شہر یا قبیلے کا علاقہ۔ یہ رواج دنیا کی 70 فی صد تہذیبوں میں نسلی اعتبار سے موجود ہے۔[حوالہ درکار] نینڈرتهال کی باقیات میں جو اسپین میں موجود ہیں اور افریقا کی قدیم ہومینی آثار قدیمہ میں اس کے شواہد موجود ہیں۔ [حوالہ درکار]
تعریف
ترمیمکئی معاشروں میں جہاں کسی عورت کے سسرالی رشتے داروں کی الگ اہمیت دی جاتی ہے، وہاں پر بیوی شادی کے بعد شوہر کی مصاحبت میں شوہر کے والد کے گھر میں یا آنگن میں رہتی ہے، جہاں پر وہ اپنے رفیق حیات کے ساتھ اولاد کی پرورش کرتی ہے۔ بعد ازاں یہ اولاد بھی اسی نقش قدم پر چلتی ہے۔ لڑکے یہیں رہتے ہیں جبکہ لڑکیاں اپنے شوہروں کے خاندان کا حصہ بن جاتی ہیں۔ سسرال میں سکونت کا نظام اختیار کرنے والے خاندان عمومًا گھریلو وسائل کی مشترکہ ملکیت پر یقین رکھتے ہیں۔ گھر کا کام کاج ایک معمر فرد کی قیادت میں چلتا ہے جو دیگر ارکان کے کام کاج کی رہنمائی کرتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم== بیرونی روابط ==*
پیش نظر صفحہ شہوانیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |