انسانیات میں میکے میں سکونت، مادر مقامیت یا مادر مقامی رہائش (انگریزی: matrilocal residence، matrilocality، uxorilocal residence یا uxorilocality) ایک ایسے سماجی نظام کو کہتے ہیں جس میں شادی شدہ جوڑا بیوی کے ماں باپ کے ساتھ یا ان کے نزدیک رہتا ہے۔ اس طرح ماں کی زنانہ اولاد ماں ہی کے گھر میں یا اس کے قریب رہتی ہیں، جس سے ایک بڑے کنبے-جیسے خاندان وجود میں آتے ہیں، جن میں تین یا چار پیڑھیاں ایک ہی جگہ رہتی ہیں۔

تعریف

ترمیم

اکثر ملاقاتی شادیاں زیر عمل ہوتی ہیں، جس کا مطلب یہ ہوتا شوہر اور بیوی الگ الگ خاندانوں میں قیام پزیر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے صرف خالی اوقات میں ملتے ہیں۔ ان شادیوں سے پیدا ہونے والی اولاد ماں کی توسیع شدہ مادرانہ نسبی کنبے کی جانب سے ہوتی ہے۔ ایک باپ کا اپنی ہی اولاد کی پرورش میں کوئی خاص کردار نہیں ہوتا؛ حالانکہ وہ بھانجیوں اور بھتیجیوں کی پرورش میں سیدھے حصے داری ادا کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جائداد کی منتقلی پیڑھی در پیڑھی ہوتی ہے اور من حیث الجموع غیر منقسم رہتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

==بیرونی روابط==*