سُشَرما (سنسکرت: सुशर्मा) ہندوستان کی قدیم رزمیہ داستان مہابھارت کا ایک کردار ہے جس نے ارجن کو قتل کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا۔ سُشرما مملکت تریگرت کا بادشاہ اور بھانومتی کا بھائی تھا۔[1]

سشرما کی شکست، فنکار مدھو گجراتی، بڑودا میں موجود رزم نامہ

اس نے کروکشیتر کی جنگ میں ارجن کے خلاف انتہائی طاقت استعمال کی تھی۔ جنگ کے تیرھویں دن گو گہ سُشرما جانتا تھا کہ وہ ارجن کو شکست نہیں دے سکتا تاہم اس نے ارجن کو چکرویو (بھول بھلیاں) سے دور رکھنے کی کوشش کی۔ اسے اس کام کی ذمہ داری اس لیے دی گئی تھی کیونکہ کورو سپہ سالار دروناچاریہ نے یُدِھشٹِھر کو قیدی بنانے کے لیے چکرویو بنایا تھا اور پانڈؤ فوج میں سوائے ارجن کے کوئی اور شخص اس چکرویو کے راز سے واقف نہیں تھا۔ بالآخر سشرما اپنے بھائیوں سمیت ارجن کے ہاتھوں اسی دن کی لڑائی میں مارا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مہابھارت اور بھاگوت پران کے کچھ اہم کرداروں کے مختصر سوانح حیات (سریمد بھگوتم)"۔ واہنی ڈاٹ آرگ۔ واہنی۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2016ء