سشما آہوجا ایک ہندوستانی ہدایت کار، مصنفہ اور اداکارہ ہیں جنھوں نے ہندی، تامل فلموں اور تھیٹر میں کام کیا ہے۔

کیریئر ترمیم

سشما نے ہندی تھیٹر سرکٹ میں شامل ہونے سے پہلے نوعمری کے دوران آل انڈیا ریڈیو میں بطور گلوکارہ اور رقاصہ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جہاں انھوں نے ہندی، اردو اور پنجابی گیتوں پر کام کیا[1]۔ 1977 میں، سشما اپنے شوہر کی ملازمت کے نتیجے میں اپنے خاندان کے ساتھ مدراس منتقل ہوگئیں اور پھر "ابھودھے" نامی تھیٹر گروپ کے ساتھ مل کر کام کیا، جو ہندی، تامل اور انگریزی شو پیش کرتا تھا۔ سنگیتھم سری نواسا راؤ اور ایل وی پرساد سمیت چند فلم سازوں سے آشنائی نے انھیں فلم ہدایتکاری کی طرف راغب کیا۔ اسی جدوجہد میں انھوں نے بعد میں بالو مہندرا ، ٹی راما راؤ اور یش چوپڑا کے تحت متعدد فلموں میں تربیت حاصل کی۔ [1]

سشما نے باقاعدگی سے تامل فلموں کے ہندی ورژن پر کام کرنے میں مدد کی جس میں اکثر مکالموں کو ہندی میں نقل یا ترجمہ کرنا شامل رہا۔ انھیں اداکارہ سری دیوی کی ہندی فلموں میں کام کے لیے مکالموں میں مدد فراہم کرنے کا سہرا بھی جاتا ہے۔ [2]

سشما کو فلموں میں ایک اداکارہ، مصنفہ اور ہدایت کار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ خاص طور پر، انھوں نے ڈی ڈی میٹرو کے لیے تارا کی دنیا کے نام سے ایک متحرک سیریز اور اویروڈو اویراگا (1998) کی ہدایت کاری کی، یہ ایک رومانوی ڈراما ہے جس میں اجیتھ کمار اور اس کی بیٹی ریچا آہوجا شامل ہیں۔ فلم کو ریلیز کے بعد مثبت رد عمل ملا۔ ایک ناقد نے نوٹ کیا کہ یہ فلم "مسالے کے بغیر ایک صاف ستھری فلم تھی" لیکن "کمزور کہانی" پر تنقید کی[3]۔ ایک اور نقاد نے سری ودیا کے کردار کی خاص تعریف کی اور دعوی کیا کہ فلم "ایک خوشگوار تجربہ تھا، ہجوم نے سری ودیا کو تقریباً اجیت کی طرح سراہا"۔[4] فلم تجارتی طور پر ناکام ہوئی، سشما آہوجا نے خراب تشہیر کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ [5] انھوں نے لٹل جان(2001) اور ایک الگ موسم (2003) سمیت دیگر فلموں کے اسکرپٹ پر کام کیا ہے [6]۔ اداکاری کے کرداروں میں ایم نائٹ شیامالن کی انگریزی فلم پرینگ ود اینگر(Praying with Anger)(1992) اور سری دیوی کی ٹیلی ویژن سیریز مالنی آیر(2004) میں شامل ہیں[7]۔

ذاتی زندگی ترمیم

سشما آہوجا کے دو بچے ہیں، جن میں اداکارہ ریچا بھی شامل ہیں، جو فلموں جیسے اوئیروڈو یوئی راگا(1998) اور دم دم دم (2001) میں نظر آ چکی ہیں۔ [8]

جزوی فلموگرافی ترمیم

  • یہ کیسا انصاف
  • خطروں کے کھلاڑی
  • پرینگ ود اینگر
  • اور اک پریم کہانی
  • لٹل جان
  • اک الگ موسم
  • پیار میں ٹوسٹ
  • جے سنتوشی ماں

حوالہ جات ترمیم

  1. DNA Web Team (26 February 2018)۔ "Satish Kaushik remembers Sridevi: I used to call her 'madam', even after she married my buddy Boney Kapoor"۔ DNA India 
  2. "Uyirodu Uyiraaga: Movie Review"۔ 11 December 2000۔ 11 دسمبر 2000 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "Vaali (Tamil)"۔ Deccan Herald۔ 22 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2016 
  4. "rediff.com, Movies: Gossip from the southern film industry"۔ www.rediff.com 
  5. "Little John" 
  6. Gayle Sequeira (15 January 2019)۔ "The Lesser-Known Story Of How M. Night Shyamalan Made His Debut Film In Chennai" 
  7. "Looking beyond stardom"۔ دی ہندو۔ 13 September 2012۔ 13 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 

بیرونی روابط ترمیم