سری/شری دیوی کپور (پیدائش: شری اماینگر ایاپن؛ 13 اگست 1963ء– وفات: 24 فروری 2018ء) بھارتی فلمی اداکارہ تھیں، جنھوں نے تمل، ملیالم، تیلگو، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کیا [7]۔ انھیں بھارتی سینما کی پہلی لیڈی سُپر اسٹار کا خطاب دیا گیا [7][8]۔ سری دیوی نے چار بار فلم فئیر اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ نندی ایوارڈ، تمل ناڈواسٹیٹ فلم فیئر ایوارڈ، کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ اور تین بار جنوبی فلم فیئر ایوارڈ جیتا ، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی جیتا [9] [10] [11] ۔ 1980ء و 1990ء کے دہائی میں سری دیوی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں اور انھیں اس دور کی سب سے مقبول اداکارہ مانا جاتا تھا [12]۔ 2013ء میں بھارتی حکومت نے انھیں پدم شری اعزاز سے نوازا۔

سری دیوی
(تیلگو میں: శ్రీదేవి)،(تمل میں: ஸ்ரீதேவி ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Shree Amma Yanger Ayyapan ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 13 اگست 1963ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شیوکاشی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 فروری 2018ء (55 سال)[3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دبئی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات غرق   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات حادثاتی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [2]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات بونی کپور (1996–24 فروری 2018)
متھن چکرابرتی (1985–1988)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد جھانوی کپور [6]،  خوشی کپور [6]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکارہ ،  فلم ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تمل ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  تیلگو ،  تمل ،  انگریزی ،  ملیالم ،  کنڑ زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں چاندنی (فلم) ،  انگلش ونگلش   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 فنون میں پدم شری   (2013)
اسٹارڈسٹ ایوارڈ برائے عمدہ ڈراما اداکارہ (برائے:انگلش ونگلش ) (2013)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:کشانا کشانم ) (1992)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:لمحے ) (1992)
نندی اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:کشانا کشانم ) (1991)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:چال باز ) (1990)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تمل (برائے:مینٹم کوکیلا ) (1982)
ریاست کیرلا ایوارڈ برائے عمدہ بچی فن کار (برائے:پوم بھٹہ ) (1971)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

ترمیم

سری دیوی کی پیدائش 13 اگست 1963 کو بھارتی ریاست تمل ندو کے ضلع شیوکاشی کے گاؤں مینم پتی میں ہوئی تھی [13]۔ ان کے والد تمل اور والدہ تیلگو تھیں جن کے نام ایاپن اور راجیشوری تھے [14] [15][16][17]۔ ان کے والد پیشے سے ایک وکیل تھے۔ ان کی ایک بہن اور دو سوتیلے بھائی بھی ہیں [18][19]۔ 1996 میں سری دیوی نے فلمساز و ہدایتکار بونی کپور سے شادی کی۔ جن سے ان کی جھانوی اور خوشی نام کی دو بیٹیاں ہیں۔

فلمی کیرئیر

ترمیم

سری دیوی نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز محض چار سال کی عمر میں 1967 میں تمل فلم کندن کرونئی سے کیا تھا [20]، اسی طرح انھوں نے نوجوان موروگا کا کردار تھونائیون میں ادا کیا [21]۔ انھوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے تمل، تلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اداکاری کی۔ 1970 میں پہلی تیلگو فلم ماں ننا نردوشی میں اداکاری کی [22]۔ سری دیوی نے سال 1975 میں فلم 'جولی' سے ہندی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری شروع کی۔ ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی،انھوں نے اس کے بعد متعدد تمل اور تلگو زبان میں بننے والی فلموں جن میں موندرو مودیچا اور دیگر شامل ہیں میں کام کیا اور مداحوں کے دل موہ لیے۔

جنوبی بھارت میں کام کرنے کے بعد سری دیوی نے 1972 میں بطور بچی اداکار ہ کے طور پر بالی ووڈ فلم رانی میرا نام میں کام کیا اور اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز کیا[23]۔ اس کے بعد فلم جولی میں لکشمی کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا [24]۔

سری دیوی نے سال 1979 میں ہندی فلم 'سولہواں سال' میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اسی کی دہائی کو ہندی فلموں میں اداکارہ کے طور پر ’’سری دیوی کی دہائی ’’ کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ہمت والا، تحفہ، مسٹر انڈیا، چاندنی اور نگینہ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ اسی دوران انھیں لیڈی سُپر اسٹار کہا جانے لگا۔ انھیں سب سے زیادہ مقبولیت 1983 کی فلم ہمت والا سے ملی۔ جتیندرا اور سری دیوی نے مل کر ایک کے بعد سپر ہٹ جیسے ہمت والا، تحفہ، جسٹس چودھری اور موالی جیسی فلموں میں کام کیا۔ سری دیوی نے 1998 سے 2011 کے درمیان ٹیلی ویژن پر 'جینا اسی کا نام ہے'، 'مالینی ائیر' اور 'کابوم' جیسے سیریل میں کام کیا۔

سال 1997 میں فلم 'جدائی' کے بعد سے سری دیوی 15 سالوں کے لیے فلمی دنیا سے دور ہو گئیں اور پھر نظر آئیں سال 2012 میں فلم 'انگلش ونگلش' میں، یہ فلم بھی سپرہٹ رہی۔ سال 2013 میں بھارتی حکومت نے انھیں پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا۔ سری دیوی اب تک پانچ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے۔ سال 2017 میں سری دیوی کی فلم 'مام' ریلیز ہوئی تھی۔ سری دیوی نے فلمی دنیا کا لمبا سفر کیا اور مام ان کی 300 ویں فلم تھی۔ مام سری دیوی کی آخری فلم تھی۔ لیکن 2018ء میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ میں بھی انھوں نے خصوصی کردار نبھایا ہے۔

اہم فلمیں

ترمیم
  • جیسے کو تیسا (1973)
  • جُولی (1975)
  • سولہواں سال (1978)
  • ہِمّت والا (1983)
  • جسٹِس چؤدھری (1983)
  • جانی دوست (1983)
  • کلاکار (1983)
  • صدمپ (1983)
  • عقلمند (1984)
  • اِنقلاب (1984)
  • جاگ اُٹھا اِںسان (1984)
  • نیا قدم (1984)
  • مقصد (1984)
  • تحفہ (1984)
  • بلیدان (1985)
  • ماسٹر جی (1985)
  • سرفروش (1985)
  • آخری راستہ (1986)
  • بھگوان دادا (1986)
  • دھرم اَدھیکاری (1986)
  • گھر سنسار (1986)
  • نگینہ (1986)
  • کرما (1986)
  • سُہاگن (1986)
  • سلطنت (1986)
  • اؤلاد (1987)
  • ہِمّت اؤر محنت (1987)
  • نذرانہ (1987)
  • مجال (1987)
  • جوشیلے (1987)
  • جواب ہم دیں گے (1987)
  • مِسٹر اِنڈِیا (1987)
  • شیرنی (1988)
  • رام اَوتار (1988)
  • وقت کی آواز (1988)
  • سونے پے سُہاگا (1988)
  • چالباز (1989)
  • چاندنی (1989)
  • گُرو (1989)
  • غیر قانُونی (1989)
  • نِگاہیں (1989)
  • بںجارن (1991)
  • فرِشتے (1991)
  • پتّھر کے اِنسان (1991)
  • لمحے (1991)
  • خدا گواہ (1992)
  • ہیر رانجھا (1992)
  • چندرمُکھی (1993)
  • گُمراہ (1993)
  • گُروُدیو (1993)
  • رُوپ کی رانی چوروں کا راجا (1993)
  • چاند کا ٹُکڑا (1994)
  • لاڈلا (1994)
  • آرمی (1996)
  • مِسٹر بیچارا (1996)
  • کؤن سچّا کؤن جھُوٹا (1997)
  • جُدائی (1997)
  • میری بیوی کا جواب نہیں (2004)
  • انگلش ونگلش(2012)
  • پُلی(2015) تمل زبان میں
  • مام (2017)

وفات

ترمیم

شری دیوی 24 فروری 2018ء کو دبئی میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔[25]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/137248253 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب عنوان : The International Who's Who of Women 2006 — ناشر: روٹلیجISBN 978-1-85743-325-8
  3. تاریخ اشاعت: 25 فروری 2018 — Bollywood actor Sridevi passes away — سے آرکائیو اصل
  4. تاریخ اشاعت: 25 فروری 2018 — Sridevi: Bollywood superstar dies at 54 of heart attack — سے آرکائیو اصل
  5. Bollywood actress Sridevi passes away — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2018
  6. تاریخ اشاعت: 25 فروری 2018 — Sridevi Passes Away at 54: Her Personal Moments With Daughters Jhanvi, Khushi You May Have Missed — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جنوری 2019
  7. ^ ا ب "India's first female superstar: The incredible journey of Sridevi"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ The Times Group۔ 26 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-28
  8. "Sridevi Kapoor, Bollywood's First Female Superstar, Dies at 54"۔ نیو یارک ٹائمز۔ The New York Times Company۔ 25 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-28
  9. Vidhi Doshi (26 فروری 2018)۔ "Bollywood icon Sridevi dies by accidentally drowning in hotel bathtub"۔ The Washington Post۔ ISSN:0190-8286۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-26
  10. "From child artiste to superstar, how Sridevi ruled hearts for five decades"۔ 25 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-27
  11. "Sridevi receives Padma Shri award"۔ The Times of India۔ 6 اپریل 2013۔ 2016-01-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-02
  12. "Reports: Bollywood icon Sridevi dies aged 54"۔ الجزیرہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-24
  13. "The Hindu : Talk of the Town"۔ دی ہندو۔ 26 اپریل 2000۔ 2012-11-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  14. "Sridevi Bio – Sridevi News, Wallpapers, Gossip, Movies, Pics"۔ 2013-09-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  15. "Sridevi"۔ تمل ناڈو۔ 18 دسمبر 2012۔ 2013-02-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-19
  16. Sridevi Kapoor, Vir Sanghvi (25 فروری 2018). The Legendary Sridevi in Her Own Words Virtuosity CNN News18 (You tube) (انگریزی میں). CNN-News-18. Retrieved 2018-03-02.
  17. "Know all about Sridevi"۔ Zee News۔ 13 اگست 2008۔ 2013-07-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  18. "I lost out on going to school, and college life: Sridevi"۔ 26 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-27
  19. "Sridevi: Child star to Queen Bee - NDTV Movies"۔ 13 اگست 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-27
  20. "Sridevi : Tollywood remembers its Athiloka Sundari | 123telugu.com"۔ www.123telugu.com۔ 25 فروری 2018۔ 2018-02-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-25
  21. "Charming child, stunning teen"۔ دی نیوز منٹ۔ 25 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-25
  22. Pavan Jha (20 جون 2017)۔ "Trivia Talk: The Sridevi you may not have known"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-26
  23. Erin Nyren (24 فروری 2018)۔ "Legendary Bollywood Actress Sridevi Dies at 54"۔ Variety۔ 2018-02-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-25
  24. "When 'Baby' Sridevi Shared Screen Space with Jayalalithaa"۔ News18۔ 2018-02-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-28
  25. معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں - World - Dawn News