سعدیہ جاوید

پاکستانی سیاست دان

سعدیہ جاوید ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو 13 اگست 2018ء سے رکن صوبائی اسمبلی سندھ ہے۔

سعدیہ جاوید
رکن صوبائی اسمبلی سندھ
آغاز منصب
13 اگست 2018
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاست

ترمیم

سعدیہ جاوید پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے 2018ء کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر صوبائی اسمبلی سندھ میں رکن منتخب ہوئیں۔[1]

سعدیہ جاوید نے آرٹس کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ سعدیہ جاوید سن 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ سعدیہ جاوید شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر کا نام جاوید اقبال خان ہے۔ منتخب ہونے کے بعد سعدیہ جاوید نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا[2][3] ۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی خواتین اکثریت میں ہیں کیونکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پچھلے 50 سال سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور 2008 سے مسلسل تیسری دفعہ حکومت بغیر وقفے کے جاری ہے [4]۔

صوبائی اسمبلی قرارداد

ترمیم

سعدیہ جاوید متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔

سعدیہ جاوید نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی مہم کی حمایت میں قرارداد پیش کی۔ سعدیہ جاوید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے صحت کی ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کے اظہار اور ان کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ کو تشکیل دینے کے لیے قرارداد پیش کی۔

اس کے علاوہ سعدیہ جاوید نے ناروے کے باشندے کی طرف سے مسلمانوں کے آخری نبی کی توہین پر مبنی خاکوں کی مذمت پر کی قرارداد پیش کی۔[5]

صوبائی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت

ترمیم

سعدی جاوید سندھ کی صوبائی اسمبلی کی مختلف کارروائیوں کا حصہ رہیں جن میں سے چند مندجہ ذیل ہیں:

  • تعلیم کے لیے قرارداد کی کارروائی میں شرکت
  • مذہبی امور کے متعلق قرارداد کی کارروائی میں شرکت
  • معاشی پالیسی اور معیشت کے حوالے سے سندھ ایوان کی کارروائی میں شرکت

حوالہ جات

ترمیم
  1. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ The News (بزبان انگریزی)۔ 13 اگست 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018 
  2. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں سعدیہ جاوید کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 25 مارچ 2021۔ 18 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021 
  3. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں سعدیہ جاوید کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 25 مارچ 2021 
  4. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 15 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  5. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں سعدیہ جاوید کارکردگی اوپن پارلیمنٹ ویب کے توسط سے"۔ FAFEN۔ 25 مارچ 2021۔ 17 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021