سعودی عرب کے قدیم مقامات

سعودی عرب کے قدیم مقامات سے مراد مملکت سعودی عرب کی سرزمین پر واقع شہر ہیں اور جن کا وجود اسلام سے پہلے کے ادوار سے ہے۔ سعودی عرب میں مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے شہر شامل ہیں، جیسے کہ قریۃ الفاو، الاخدود، مدائن صالح، جبہ، تاروت، الشویحطیہ، ثاج اور دومہ الجندل۔ اس کی وجہ اس کا بڑا رقبہ اور جغرافیائی محل وقوع ہے، جس نے اسے تجارتی راستہ بننے میں مدد دی۔ سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ ان مقامات اور دیگر نوادرات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

مملکت میں انتظامی علاقے

قریہ الفاو

ترمیم

یہ چوتھی صدی قبل مسیح سے چوتھی صدی عیسوی تک کندہ کی سلطنت کا دار الحکومت تھا۔اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کہ یہ الفاو نہر کے منہ کے قریب واقع تھا اور نجران شہر سے 300 کلومیٹر دور تھا۔ [1]

 
قریات الفاو سے ملنے والی والی پہلی صدی قبل مسیح کی سنگی تختی۔

اصحاب اخدود کا قریہ

ترمیم

یہ ایک تاریخی شہر ہے جو حمیری سلطنت ( 110 قبل مسیح سے 525 عیسوی ) کے دور کا ہے اور سعودی عرب کی مملکت میں نجران کے علاقے میں وادی نجران کے کنارے پر واقع ہے۔ [2]

 
بئر حمہ ریجن میں نجران کے قدیم شہر کی ایک دیوار

مدائن صالح

ترمیم

مدائن، جسے الحجر بھی کہا جاتا ہے، العلا محافظے میں واقع ہے اور اس کی شہرت قدیم تجارتی راستے اور اصحاب ثمود کے قصے سے ملتی ہے، جس کا ذکر اللہ نے قرآن میں کیا ہے۔ اس شہر کو لحیانیوں نے دوبارہ آباد کیا تھا، جو لحیان کی سلطنت کے بانی تھے، پھر نبطیوں نے اس پر قبضہ کر لیا اور یہ نبطی بادشاہت کا حصہ بن گیا۔ [3]

 
الحجر یا مدائن صالح

دومۃ الجندل

ترمیم

دومة الجندل (10ویں صدی قبل مسیح)، مدینہ کے شمال میں، صوبہ الجوف میں شمال مغربی سعودی عرب میں واقع کھنڈر کے ایک قدیم شہر کا نام ہے۔[4] دومۃ الجندل نام کا لفظی معنی "پتھر کا دومہ" ہے، کیونکہ یہ اسماعیل کے بارہ بیٹوں میں سے ایک دومہ کا علاقہ تھا۔ اس شہر کا قدیم اکادی نام ادوماتو تھا۔[5]

 
دومۃ الجندل کے قدیم شہر کے کھنڈر۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "«الفاو» تحيا بعد 2400 عام"۔ جريدة الحياة۔ 7 يونيو 2014۔ 5 مارس 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مايو 2015 
  2. "أخدود نجران قصة حكاها القرآن وموقع تعاقبت عليه الحضارات"۔ صحيفة عكاظ۔ 9 أبريل 2012۔ 9 سبتمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 فبراير 2015 
  3. "معلومات عن مدائن صالح"۔ الهيئة العامة للسياحة والآثار۔ 8 نوفمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مايو 2015 
  4. The Desert Frontier of Arabia: Al-Jawf Through the Ages by Abd Al-Rahman Ibn A. Sudayri
  5. "Qasr Ma'arid, Aljouf, Saudi Arabia". Archived from the original on 2010-05-26. Retrieved 2010-09-25

زمرہ:جزیرہ نما عرب