سقوط کردہ فرشتے
سقوط کردہ فرشتے یا سقوط کردہ فرشتہ ایک مسیحی اصطلاح ہے اس مراد ایسے باغی، سرکش اور بد جنس فرشتے ہیں جن کو جنت سے دھتکار دیا گیا ہو۔ "سقوط کردہ فرشتے" کی اصطلاح کا ذکر نہ تو یہودی بائبل میں ہے نہ اسفار قانونی دوم میں اور نہ عہد نامہ جدید میں پایاجاتاہے۔ بہرحال بائبل کے مفسرین اس اصطلاح کو ایسے فرشتوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جنھوں نے خدا کی نافرمانی کا گناہ کیا اور دھتکارے گئے۔ یہ فرشتے کسی نہ کسی طرح الجنۃ میں معرکہ خیر و شر کا حصہ تھے جبکہ اس جنگ کے کردار و محرکات آدم، ارواح خبیثہ، ابلیس اور ناظران پر مشتمل تھے۔ تاہم یہ اصطلاح فرشتوں کے متعلق ادب اور داستان میں استعمال ہوتی ہے۔
جبل الشيخ پر جن فرشتوں کے اترنے کا (نہ کہ سقوط کا) ذکر ہے کتاب حنوک میں ہوا ہے اس اصطلاح کو کلیسا توحیدی راسخ الاعتقاد اریٹیریا اور کلیسا توحید راسخ الاعتقاد ایتھوپیا نے ایک مستند اصطلاح کے طور پر قبول کیاہے جیسا کہ کتب غیر انساب میں ہوتاہے۔
سقوط کردہ فرشتوں کے متعلق بنیادی ماخذ
ترمیمعہدنامہ جدید کی تدوین سے فوری قبل، یہودیوں کے بہت سے فرقوں نے "خدا کے بیٹوں " اور سقوط کردہ فرشتوں کے تعلق سے بیان کیاہے جیساکہ کتاب پیدائش کے باب ششم کی آیت 1تا4:
- جب روئے زمین پر آدمی بہت بڑھنے لگے اور اُنکے بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
- تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹیوں کو دیکھا کہ وہ خوبصورت ہیں اور جِنکو انھوں نے چُنا اُن سے بیاہ کر لیِا ۔
- خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مزاحمت نہ کرتی رہے گی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے تَوبھی اُسکی عمُر ایک سَو بیس برس کی ہوگی ۔
- اُن دِنوں میں زمین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹیوں کے پاس گئے تو اُنکے لِئے اُن سے اَولاد ہوئی۔ یہی قدیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہوئے ہیں ۔
تاہم اس بارے میں اہل یہود کے دانشوروں کی رائے میں اختلاف ہے اور بہت زیادہ قوی امکان یہ ہے کہ خدا کے بیٹوں سے مراد سقوط کردہ فرشتے ہی ہیں اور ان کے زمین پر سقوط یا اترنے کے بعد ان فرشتوں نے غیر فطری طور پر انسان عورت سے شادیاں کیں اور جنسی تعلقات قائم کیے جس کے نتیجے میں جبار اور دیوقامت مخلوقات پیداہوئیں ۔
سقوط شیطان
ترمیمعبرانی بائبل بھی یہی بتاتی ہے کہ شیطان فرشتہ نہیں تھا تاہم ابلیس اس کا نام اور وہ نسل جن سے تھا۔ عبرانی بائبل نے شیطان کے سقوط کے بارے میں تفصیلی وضاحت بیان نہیں کی جبکہ شیطان کو انسان کا دشمن اورخدا تعالیٰ سے کم اختیارات کا حامل قراردیاہے۔ مجموعی طور پر عبرانی بائبل شیطان کو ایک مدعی، آزار دہندہ اور اغواءکنندہ کے طور پر بیان کرتی ہے۔ اس کا لقب cherub تھا جو فرشتوں کا ایک درجہ ہے۔ اس کی تصویر کشی بطور برائی کا منبع، شریر کی گئی ہے۔ بعد ازاں اسے مسیحا کے فرشتوں کے ذریعے شکست سے دوچار ہونے والا کہاگیاہے۔
مسیحی روایات
ترمیممسیحی روایات میں بھی شیطان کو فرشتوں کے مقام تک پہنچنے والی مخلوق کہاگیاہے جبکہ وہ جنس کے اعتبار سے فرشتہ نہیں تھا مگر سقوط کردہ فرشتوں کا سردار تھا۔ عہدنامہ جدید کی 33 آیات میں شیطان کا ذکر 36 بار ہواہے۔ کتاب مکاشفہ میں مذکور ہے :
9۔ اور وہ بڑا اژدہا یعنی وُہی پُرانا سانپ جو اِبلِیس اور شَیطان کہلاتا ہے اور سارے جہان کو گُمراہ کر دیتا ہے زمِین پر گِرا دِیا گیا اور اُس کے فرِشتے بھی اُس کے ساتھ گِرا دِئے گئے۔
جبکہ کتاب لوقا کے باب 10 آیت 18 میں مذکور ہے:
اُس نے اُن سے کہا مَیں شَیطان کو بِجلی کی طرح آسمان سے گِرا ہُؤا دیکھ رہا تھا۔
مذہبی نقطہ نظر
ترمیمیہودی نقطہ نظر
ترمیمسقوط کردہ فرشتوں کا ذکر یہودی ماخذ ات کہ جو ہیکل کی دوبارہ تعمیر کے زمانے میں موجود تھے میں پایاجاتاہے۔ اور بالخصوص یہ اصطلاح شیطان اور عزازیل کے لیے مستعمل تھی۔ تاہم قرون وسطیٰ سے بہت سے یہودی دانشور بشمول عقلیت پسند اور روایت پسند وں نے باغی یا سقوط کردہ فرشتوں کے عقیدے کو مسترد کر دیا۔ انھوں نے برائی کو خیر کے نہ ہونے یا نامکمل ہونے میں متصور کر دیا۔
مسیحی نقطہ نظر
ترمیممسیحیوں نے سقوط کردہ فرشتوں کا تصور کتاب مکاشفہ کے باب 12 اور کتاب لوقا کے باب 10 آیت 18 سے لیاہے۔
اسلامی نقطہء نظر
ترمیمقرآن پاک میں فرشتوں کا ذکر 90 بار جمع کے صیغے کے طور پر اور اللہ کے فرمانبرداروں کے طور پر آیاہے۔ اسلام کے مطابق شیطان جنوں میں سے تھا کیونکہ فرشتے نافرمانی کا مادہ نہیں رکھتے۔ قرآن پاک میں شیطان کے سقوط سے قبل دیگر فرشتوں کے ہمراہ ان سورتوں 2:34, 7:11, 15:29, 17:61, 18:50, 20:116, 38:71میں ذکر آیاہے۔ شیطان کو ابلیس کا خطاب حاصل تھا جو اپنی باغیانہ روش اور سرکشی کے باعث اللہ کے دربار سے راندہ ہوا۔ تب شیطان نے زمین پر انسانوں کو لبھاوا دیکر جہنم میں داخل کرنے کا عزم کیا کیونکہ اللہ نے اس کو قیامت کے دن تک مہلت دے دی تھی۔ اسلام میں یہ عقیدہ پایاجاتا ہے کہ انسانوں کی طرح جنوں کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اچھائی اور برائی میں تمیز کرکے کسی ایک کو منتخب کرکے اللہ کی فرماں برداری یا نافرمانی کا اظہار کریں۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ جنات بھی اعمال میں اختیار رکھتے ہیں۔
ہاروت اور ماروت دو فرشتے تھے جو بابل کی بستی میں بھیجے گئے تھے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں۔ قرآن میں یہ واضح ہے کہ فرشتوں کی سرشت میں خود مختاری نہیں مگر ماسوائے یہ کہ اللہ کی فرماں برداری کریں۔
حوالہ جات
ترمیم- اسقاط ہاروت و ماروت در چاہ بابل (اردو کتاب)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)
- Anderson، ed. by Gary (2000)۔ Literature on Adam and Eve۔ Leiden: Brill۔ ISBN:9004116001
{{حوالہ کتاب}}
:|first=
باسم عام (معاونت) وپیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Bamberger، Bernard J. (2006)۔ Fallen angels : soldiers of satan's realm (first paperback ایڈیشن)۔ Philadelphia, Pa.: Jewish Publ. Soc. of America۔ ISBN:0827607970
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Charlesworth، edited by James H. (2010)۔ The Old Testament pseudepigrapha۔ Peabody, Mass.: Hendrickson۔ ISBN:1598564919
{{حوالہ کتاب}}
:|first=
باسم عام (معاونت) وپیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Davidson، Gustav (1994)۔ A dictionary of angels: including the fallen angels (1st Free Press pbk. ایڈیشن)۔ New York: Free Press۔ ص 111۔ ISBN:978-0-02-907052-9
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - DDD، Karel van der Toorn, Bob Becking, Pieter W. van der Horst, (1998)۔ Dictionary of deities and demons in the Bible (DDD) (2., extensively rev. ایڈیشن)۔ Leiden: Brill۔ ISBN:9004111190
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: زائد رموز اوقاف (link) - Douglas، James D. with Merrill Chapin Tenney, Moisés Silva (editors) (2011)۔ Zondervan Illustrated Bible Dictionary۔ Grand Rapids, Mich.: Zondervan۔ ISBN:9780310229834
{{حوالہ کتاب}}
:|first=
باسم عام (معاونت) وپیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - Orlov، Andrei A. (2011)۔ Dark mirrors: Azazel and Satanael in early Jewish demonology۔ Albany: State University of New York Press۔ ISBN:1438439512
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Platt، Rutherford H. (2004)۔ Forgotten Books of Eden (Reprint ایڈیشن)۔ Forgotten Books۔ ص 239۔ ISBN:1605060976
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Reed، Annette Yoshiko (2005)۔ Fallen angels and the history of Judaism and Christianity : the reception of Enochic literature (1. publ. ایڈیشن)۔ Cambridge [u.a.]: کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ ص 1۔ ISBN:978-0-521-85378-1
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Schwartz، Howard (2004)۔ Tree of souls: The mythology of Judaism۔ New York: Oxford U Pr۔ ISBN:0195086791
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Wright، Archie T. (2004)۔ The origin of evil spirits the reception of Genesis 6.1-4 in early Jewish literature۔ Tübingen: Mohr Siebeck۔ ISBN:3161486560
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت)