سلسلہ طیفوریہ
سلسلہ طیفوریہ صوفیوں کا ایک سلسلہ ہے۔ اس کے بانی سلطان العارفین خواجہ ابو یزید بسطامی سے منسوب ہے جن کا اصلی نام طيفور تھا بعد میں یہ سلسلہ اپنی پہچان نہ رکھ سکا یہ آگے چل کر سلسلہ نقشبندیہ کہلایا[1] تذکرۃ الاولیا مصنف شیخ فریدالدین عطار میں لکھا ہے۔ کہ حضرت بایزید بسطامی نے ایک سو سولہ (116)مشائخ سے خرقہ خلافت حاصل کیا۔ وہاں یہ بھی لکھا ہے کہ آپ نے بارہ سال امام جعفرصادق کی خدمت میں رہ کرفیضان حاصل کیا بعض کا خیال ہے کہ انھوں نے حضرت امام جعفر صادق من سے بطریق اویسیہ اخذ فیض کیا۔ یعنی ان کے وصال کے بعد مزارمبارک پرپیٹھ کر فیض حاصل کیا اخذ فیض کے یہ دونوں طریقے مشائخ طریقت کے نزدیک مستندہیں۔ لطائف اشرفی میں لکھا ہے کہ ان کو ایک خرقہ خلافت خواجہ حبیب عجمی سے بھی ملا۔[2]